وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے ویتنامی ہم منصب کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی


دونوں فراقوں نے دونوں ملکوں کی دفاعی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے سے اتفاق کیا

Posted On: 01 JUL 2021 6:24PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے ویتنام کے قومی دفاع کے وزیر سینئر لفٹنٹ جنرل پھان وان گیانگ کے ساتھ یکم جولائی 2021 کو آن لائن بات چیت کی ۔  گفتگو کے دوران دونوں وزیروں نے  حالیہ پہل اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندستان ویتنام جامع کلیدی ساجھیداری 2016 کے فریم ورک کے تحت اور دسمبات میں 2020 میں دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے درمیان ورچوئل سربراہ میٹنگ کے دوران دستخط کیے گئے۔ ام خوشحالی اور عوام کے لیے مشترکہ ویژن کی نگرانی میں دونوں ملکوں کی دفاعی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

دونوں وزراء نے 2015-20کے مشترکہ ویژن اعلانئے کے زریعے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون و اشتراک بڑھائے جانے کو اجاگر کیا اور جتنی جلدسے جلد ہو 2021-25 مشترکہ ویژن بیان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر موصوف نے دفاعی صنعت اور ٹکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے اقدامات شروع کرنے سے اتفاق کیا اور اس پورے دائرے میں باہمی اشتراک کو مستحکم کرنے کے لیے زبردست ہم آہنگی کا عزم طاہر کیا۔ دونوں وزیروں نے کووڈ 19-کی وجہ سے بندشوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان جاری سرگرمیوں پر اطمنان کا اظہار کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے ہندستان اور ویتنام کے درمیان تعلقات کو مضبوط اورموثر قرار دیا۔ انھوں نے کہا ‘‘ہندستان ویتنام کے ساتھ اپنے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ ہندستان اور ویتنام دونوں کی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی بہت پرانی روایت رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہم نے دفاعی صنعتوں کے اشتراک میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔’’ وزیر دفاع نے  مزید کہا کہ ہندستان اور ویتنام کووڈ 19- سے پیدا آزمائشوں پر قابو پانے کے لیے برابر آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے سینئر لفٹنٹ جنرل پھان وان گیانگ کا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویتنام کے دورے پر مدعو کیا  اور کہا کہ وہ اس دورے کے منتظر رہیں گے ۔ 

 

******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6112



(Release ID: 1732140) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil