محنت اور روزگار کی وزارت
صنعتی ورکروں کے لئے صارفین سے متعلق قیمتوں کاعدد اشاریہ (2016=100)مئی 2021
Posted On:
30 JUN 2021 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،01 جو لائی-2021/
اہم نکات
- صنعتی ورکروں کے لئے کل ہند صارفین سے متلق قیمتوں کا عدد اشاریہ(=1002016)مئی 2021 میں بڑھ کر120.6 ہوگیا ہے۔جبکہ اپریل 2021 میں یہ 120.1 پوائنٹ تھا۔
- اس اشاریے میں اضافہ خاص کر خوراک اورایندھن اشیاء جیسے چاول، ارہر دال، مسور دال، تازہ مچھلی، بکرے کاگوشت،مرغی کے انڈے، کھانے والا تیل ،سیب ، کیلا، جامن، پپیتا، آلو، ٹماٹر، بینگن، بندگوبھی،فیرنچ بین، لہسن، پیاز، سفید چینی، چائے کی پتی، کھانے پکانے کی گیس، مٹی کا تیل، پیٹرول جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا ہے۔
- مئی 2021 میں افراط زر کی شرح پچھلے مہینے کے 5.14 فیصدکے مقابلے بڑھ کر 5.24 فیصد ہوگئی ہے۔اسی طرح خوراک کی افراط زر میں بھی پچھلے مہینے کے 4.78 فیصد کے مقابلے 5.26 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔
مئی 2021 کے لئے آل انڈیا سی پی آئی- آئی ڈبلیو میں0.5 فیصد کااضافہ ہوا ہے اور یہ(120.6)تک پہنچ گئی۔ ایک مہینے کی فیصد کی تبدیلی کی بنیاد پر اس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.42 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔جبکہ ایک سال پہلے اسی مدت کے دوران اس میں 0.30 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا تھا۔
موجودہ عدد اشاریے میں سب سے زیادہ اضافے کی وجہ خوراک اورمشروبات جیسےزمرے کی اشیا ء شامل ہیں۔جس کے سبب کل تبدیلی کے 0.35 فیصد کو متاثر کیا ہے۔اشیا کی سطح پر چاول، ارہر دال، مسور دال، تازہ مچھلی، بکرے کاگوشت،مرغی کے انڈے، کھانے کاتیل، سیب، کیلا، جامن، پیپتا، آلو، ٹماٹر، بینگن، بند گوبھی، فیرنچ بین، لہسن، پیاز، سفید چینی، چائے کی پتی، کھانا پکانے کی گیس، مٹی کا تیل، موبائل ٹیلی فون فیس، پیٹرول جیسی اشیا، اشاریے میں اضافے کے لئے ذمہ دارہے۔البتہ لیچی، آم، تربوز، کریلا، بھنڈی، لیمو، پرول، ترئی، املی جیسی اشیا کو اس اضافے کے ذریعہ کنٹرول کیا گیا ہے۔جس سے اشاریے میں کمی لانے کا دباؤ پڑا ہے۔
مرکزی سطح پر کّنور میں4.1فیصد کا زیادہ سے زیادہ کااضافہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد اودھم سنگھ نگرمیں 3.6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔دیگر مرکزوں میں سے چار مرکزوں پر 2 سے 2.9 فیصد کے درمیان اضافہ جبکہ18 مرکزوں پر1 سے 1.9 پوائنٹس اور41 مرکزوں پر0.1 پوائنٹس سے 0.9 فیصد کااضافہ درج کیاگیا ہے۔اس کے برخلاف بھیلواڑہ میں سب سے زیادہ 1.2 پوائنٹس اور امرتسر میں 1 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔ دیگر میں17 مرکزوں میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی ہے جبکہ باقی کےچار مرکزوں پر اشاریے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
پچھلے مہینے کے 15.14 فیصد کے مقابلے اس سال اس ماہ کے لئے افراط زر کی شرح5.24 فیصد رہی۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران یہ شرح 5.10 فیصد رہی۔اسی طرح کھانے پینے کی اشیا کی افراط زر کی شرح5.26 فیصد رہی۔جبکہ پچھلے مہینے یہ 4.78 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران یہ 5.88 فیصدتھی۔

اپریل اور مئی 2021 کے لئے آل انڈیا گروپ کے حساب سے سی پی آئی- آئی ڈبلیو۔
نمبرشمار
|
گروپس
|
اپریل-2021
|
2021-مئی
|
I
|
کھانے کی اشیا اور مشروبات
|
119.1
|
120.0
|
II
|
پان، سپاری، تمباکو اورنشہ آور اشیاء
|
137.3
|
137.8
|
III
|
کپڑے اور جوتے
|
119.0
|
119.0
|
IV
|
ہاؤسنگ
|
115.2
|
115.2
|
V
|
ایندھن اور بجلی
|
148.7
|
148.9
|
VI
|
متفرقات
|
118.3
|
118.6
|
|
عام اشاریہ
|
120.1
|
120.6
|

جون 2021 کے مہینے کے لئے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ 30 جولائی 2021 بروز جمعہ جاری کیاجائے گا جو دفتر کی ویب سائٹ www.labourbureaunew.gov.in. پر د ستیاب ہوگا۔
عدد اشاریے کو جاری کرتے ہوئے محنت و روزگار کے وزیرسنتوش گنگوار نے کہا کہ عدد اشاریے میں اضافے کے نتیجے میں محنت کے زمرے کے تحت کام کرنے والے لوگوں کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا۔ جس کے سبب انہیں دیئے جانے والے مہنگائی بھتے میں بھی اضافہ ہوگا۔
جناب گنگوار نے یہ بھی کہا کہ مزدوری میں اضافے سے ان مزدور وں کے کنبوں کو راحت ملے گی جنہوں نے کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران بہت مشکلات کاسامنا کیا ہے۔ محنت بیورو کے ڈائریکٹر جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ مئی 2021 کے دوران عدد اشاریے میں اضافہ ملک میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے اعداد وشمار اور جاری کئے گئے قیمتوں کے سبھی عدد اشاریے کے مطابق ہیں اور سالانہ افراط زر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت آنے والے محنت بیورو ملک میں88 سے زیادہ اہم صنعتی مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع کئے گئے خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر ہر مہینے صنعتی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمت کا اشاریہ مرتب کررہا ہے یہ اشاریہ 88 مرکزوں اور پورے ہندوستان کے لئے مرتب کیاجاتا ہے اور کامیاب مہینے کے کام کے آخری دن جاری کیا جاتا ہے۔
******
( ش ح ۔ش ر ۔رض)
U- 6086
(Release ID: 1731864)
Visitor Counter : 238