وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل سنجیو کمار شرما نے فوج کے نائب سربراہ (حکمت عملی) کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
Posted On:
30 JUN 2021 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 جون، 2021/ لیفٹیننٹ جنرل سنجیو کمار شرما اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم یکم جولائی 2021 کو فوج کے نائب سربراہ (حکمت عملی) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے شرما کا تقرر لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ کی جگہ ہوا ہے جو فوج میں اپنی زبردست پیشہ ورانہ 39 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد آج 30 جون ، 2021 کو ریٹائر ہو گئے۔
نائب سربراہ (حکمت عملی) ، ایک تیسرے اور بھارتی فوج کی کارروائیوں اور انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ نیز دیگر اہم شاخوں کی نگرانی سے متعلق عہدہ بھارتی فوج میں سب سے زیادہ اہم عہدوں میں سے ایک ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے شرما اس اہم تقرر سے پہلے ملٹی اینٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
جنرل آفیسر راشٹریہ ملٹری اسکول ، بینگلورو سے فارغ ہیں اور وہ دسمبر 1983 میں راجپوتانہ رائفلز میں شامل ہوئے تھے۔ جنرل آفیسر نے وسیع پیمانے پر تنازعات اور ٹیرین پروفائلس میں خدمات انجام دی ہیں اور بہت سی کمانیں سنبھالی ہیں۔ انہوں نے شمال مشرق میں شورش سے نمٹنے کے سرگرم ماحول میں ایک پیدل فوج بٹالین کی کمان سنبھالی ہے، لائن آف کنٹرول پر ایک پیدل برگیڈ کی کمان سنبھالی اور اس کے بعد ایک پیدل ڈویزن اور مغربی سیکٹر میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔
ڈیفینس سروسز اسٹاف کالج ولنگٹن ، ہائر ڈیفینس مینجمنٹ کورس سکندرآباد اور نئی دلی کے نیشنل ڈیفینس کالج سے فارغ جناب شرما نے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹوریٹ ، شمالی اور فوجی تربیتی کمان کے صدر دفتر چنار کور کے صدر دفتر اور بکھتربند ڈویژن کے صدر دفتر میں عملے کی باوقار تقرریاں کیں۔ وہ انڈین ملٹری اکیڈمی میں ایک انسٹرکٹر رہے اور لائبیریا میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این او ایم آئی ایل) میں ایک ملٹری مشاہد بھی رہے۔ جنرل آفیسر نے پنے یونیورسٹی سے ڈیفینس اور دفاعی مطالعات میں ڈائریکٹوریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6070
(Release ID: 1731757)
Visitor Counter : 292