وزارت دفاع

چیف آف ڈفینس اسٹاف نے سینٹرل سیکٹر کے ٍفارورڈ علاقوں اور بھارتی فوج کی مغربی کمانڈ کے صدر دفاتر کا دورہ کیا

Posted On: 29 JUN 2021 6:26PM by PIB Delhi

چیف آف ڈفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے آج شمالی ہند کے  علاقےکے جی او سی کے ساتھ ہماچل پردیش میں سینٹرل سیکٹر میں حقیقی لائن آف کنٹرول سے متصل فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا۔ سمدوہ ذیلی سیکٹر میں فارورڈ پوسٹ پر سی ڈی ایس کو ملک کی علاقائی یکجہتی کی سلامتی میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کی جانکاری دی گئی۔ سی ڈی ایس نے دور دراز کے علاقوں میں تعینات بھارتی فوج، آئی ٹی بی پی اور جی آر ای ایف عملے کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان کے ذریعہ چوکسی اور پیشہ وارانہ مہارت کے لئے پیش کیے گئے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے سبھی رینکوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے بعد جنرل بپن راوت نے چنڈی مندر میں بھارتی فوج کی مغربی کمانڈ کے صدردفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سی ڈی ایس نے فوج کے بہتر طریقے سے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے اس کام کے ساتھ ساتھ انہیں چنڈی گڑھ، پٹیالہ، فرید آباد میں کووِڈ ہسپتالوں کے قیام، سول ہسپتالوں کی امداد کے طور پر انہیں نیم طبی عملہ فراہم کرانے، عام شہریوں کی ٹیکہ کاری میں مدد کرنے اور وبائی مرض کے خلاف ملک کی جنگ میں مختلف مقامات پر آکسیجن پلانٹوں سے متعلق امداد فراہم کرانے کے لئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے مخالفین کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے سخت تربیت پر توجہ دینے اور مستعد رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سبھی رینکوں کو اطلاعاتی تکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات، ابھرتے سائبر خطرات اور جوابی تدابیر کے ساتھ خود کو تیار رکھنا چاہئے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U:6020



(Release ID: 1731334) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi