ارضیاتی سائنس کی وزارت
آسام ، میگھالیہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ بہار ، ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال ، اور اروناچل پردیش میں آج بھاری اور بھاری بارش ہونے کا امکان ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUN 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 29 جون / بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :
29 جون ، 2021 ء بروز منگل ، اجراء کا وقت 1315 آئی ایس ٹی
- 29 جون ( پہلا دن ) : آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں بھاری اور بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ، جب کہ کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے ۔ بہار ، ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال ، سکم اور اروناچل پردیش میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ میں بھاری بارش کا امکان ہے ۔
- مشرقی راجستھان ، مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھار کھنڈ ، مغربی بنگال اور سکم ، انڈومان نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، آسام اور میگھالیہ ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑا ، تمل ناڈو اور پڈو چیری میں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔
- جنوب مغرب اور مغربی وسط بحیرۂ عرب میں تیز ہوائیں ( 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ) کا امکان ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں ۔
- 30 جون ( دوسرا دن ) : ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال ، سکم اور آسام ، میگھالیہ میں بہت بھاری بارش اور انتہائی شدید بارش کا امکان ہے ، جب کہ بہار ، اروناچل پردیش اور ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم ، تری پورہ میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور تلنگانہ میں کہیں کہیں بھاری بارش کا امکان ہے ۔ مدھیہ پردیش ، ودربھ ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھار کھنڈ ، گنگا کی ترائی والا مغربی بنگال ، انڈومان و نکو بار جزائر ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم ، تری پورہ ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم ، تلنگانہ اور تمل ناڈو اور پڈو چیری میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
- جنوب مغرب اور مغربی وسطی بحیرۂ عرب ، شمالی بحیرۂ عرب اور گجرات ساحل کے قریب سمندر میں تیز ہواؤں ( 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور ہوا کے جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ) کے چلنے کا امکان ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں ۔
1
(Please CLICK HERE for more details & graphics)
Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 29-06-2021 )
U.No. 6006
(ریلیز آئی ڈی: 1731228)
وزیٹر کاؤنٹر : 173