صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے کانپورمیں اپنے آبائی گاوں پرونکھ اوراپنے آبائی گھرکا دورہ کیا


جن ابھینندن سماروہ میں شرکت کی

میرے لئے پرونکھ میری مقام پیدائش ہے جہاں سے مجھے ہمیشہ آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرنے کا حوصلہ ملتاہے :صدررام ناتھ کووند

Posted On: 27 JUN 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍جون : صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند اترپردیش کے اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران آج (27جون ،2021) کو اترپردیش کے کانپوردیہات میں واقع اپنے آبائی گاوں پرونکھ پہنچے ۔ یہ پہلی بارہے جب  وہ اپنے صدارتی  عہدے  پررہتے ہوئے اپنے  مقام پیدائش کا دورہ کررہے ہیں ۔جناب صدرنے پرونکھ کے اپنے دورے کی شروعات پاتھری ماتامندرمیں ماتھاٹیک کر کی اوراس کے بعد انھوں نے ڈاکٹربی آرامبیڈکر کو ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد جناب صدرنے اپنے آبائی گھرکا دورہ کیا ، جسے اب مقامی لوگوں کے لئے کمیونٹی سینٹرتبدیل کردیاگیاہے ۔ انھوں نے گاوں کے ویرانگنا جھلکاری بائی انٹرکالج کا بھی دورہ کیا۔

بعد میں جناب صدرنے پرونکھ گاوں میں منعقدہ ایک عوامی اجلاس(جن ابھینندن ) میں شرکت کی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب صدرنے کہاکہ وہ جہاں بھی رہتے ہیں ، اپنے گاوں کی مٹی کی مہک اور یہاں کے باشندوں کو اپنی یادوں میں ہمیشہ رکھتے ہیں ۔ ان کے لئے پرونکھ  ان کی مقام پیدائش ہے جہاں سے انھیں ہمیشہ آگے بڑھ کرملک کی خدمت کرنے کا حوصلہ ملتاہے ۔

اپنے پرانے ساتھیوں ، جناب جسونت سنگھ ، جناب وجے پال سنگھ عرف سلوسنگھ ، جناب ہری رام ، جناب چندربھان سنگھ بھدوریا، جناب راجارام اورجناب دشرتھ سنگھ کو یاد کرتے ہوئے جناب صدرنے کہاکہ انھوں نے ان کے ساتھ تعلیم حاصل کی اورمستقبل کے اپنے خواب ان سے شیئرکئے ۔ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسے اقدار کا احساس انھیں بچپن میں ہی ہوگیاتھا۔ ان کی ذاتی زندگی میں ان ساتھیو ں اورساتھ پڑھنے والوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس گاوں کے ماحول اورلوگوں نے بھی زندگی کے الگ الگ حصوں میں ان کی مدد کی ہے ۔

جناب صدرنے اپنے گاوں کی کئی اہم شخصیات کو بھی یاد کیاجنھوں نے گاوں کے ماحول میں معاشرتی اتحاد ، مذہبی رواداری ، اعلیٰ اقداراور تعلیم تئیں بیداری اور فرائض کے تئیں آگاہی کے زریں اصولوں کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان ہی اقدار نے ان کی سوچ کو بھی متاثرکیاہے ۔

جناب صدرنے اپنے اسکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ پرونکھ میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، وہ جونیئر ہائی اسکول کے لئے خان پورچلے گئے ۔ اس وقت یہاں ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے  کوئی اسکول نہیں تھا۔ انھوں نے کہاکہ انھیں اس وقت احساس ہواتھا کہ اگروہاں مڈل اسکول ہوتا توجن بچوں کو تعلیم کا موقع نہیں ملا ، وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے اورتعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جاتے۔ان دنوں لڑکیوں کوحصول تعلیم کے لئے  گاوں سے باہربھیجناتقریبا ناممکن تھا۔ انھیں یہ جان کر بیحدخوشی ہوئی کہ آج پرونکھ گاوں کے بچے جھلکاری بائی انٹرکالج میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

جناب صدرنے تعلیم کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ علم کے ذریعہ ہی ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں اورتعلیم ہی کے ذریعہ ترقی کے منازل طے کئے جاتے ہیں ۔

 کووڈ 19کے تعلق سے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وباء نے انسانی زندگی میں بہت ساری رکاوٹیں پیداکی ہیں ۔ زندگی کا پہیہ جیسے تھم سا گیاہے ۔ وبا ء کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں پرگہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہیں ۔ کئی لوگوں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھویاہے ، جسے جان کر تکلیف پہنچتی ہے ۔ اس وباء کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لئے ہمیں ابھی بھی بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہاکہ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش میں کووڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جانچ ، ٹیکہ کاری سمیت متعدد طرح کے  اقدامات اٹھائے ہیں ۔

جناب صدرنے کہاکہ اس وباء نے صحت اورعلاج کے تئیں بیداری بڑھائی ہے ۔ذاتی زندگی اورعوامی طورپرصفائی ستھرائی رکھنے پر زیادہ زوردینے کے ضرورت ہے ، انھوں نے کہاکہ اس وباء سے خود کومحفوظ رکھنے کے لئے فٹنیس پرتوجہ دینے اورقوت مدافعت کو بڑھانے پر خاص طورسے زوردیاجارہاہے ، جوکافی اچھی پہل ہے ۔

جناب صدرنےکہاکہ پورے ملک اوراترپردیش میں بھی بڑے پیمانے پرٹیکہ کاری مہم چل رہی ہے ، انھوں نے کہاکہ ویکسین کوروناوائرس سے بچاؤکے لئے ایک ڈھال کی طرح ہے ۔ اس لئے ہرفرد نہ صرف یہ خود بھی ٹیکہ لگوائے بلکہ دوسروں کوبھی ٹیکہ لگوانے کے لئے زوردے ۔

دوپہرکے بعد ، جناب صدرنے پکھرائن میں ایک عوامی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ۔ پکھرائن میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگران کی مقامی پیدائش پرونکھ ہے تو  پکھرائن کا یہ علاقہ ان کا مقام کاررہاہے ۔ یہیں سے ان کی عوامی زندگی کی شروعات ہوئی ، یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ ان کی زندگی اور ان  کے دل میں ایک خاص مقام رکھتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان کی عوامی زندگی کے شروعاتی دورمیں اس علاقے کے لوگوں نے جو انھیں محبت اورپیاردیا اورجس طرح سے حوصلہ افزائی کی ، اس نے انھیں اپنی زندگی کے سفرکے دوران پورے حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تحریک دی ہے ۔

 

 

****************

U-6001


(Release ID: 1731107) Visitor Counter : 115
Read this release in: English , Hindi