ارضیاتی سائنس کی وزارت
دہلی-این سی ٹی کے اوپر آج ہوا کا معیار معتدل زمرے میں رہنے کا امکان ہے
ہوا کا معیار معمولی طور پر خراب ہونے کا امکان ہے لیکن 29 اور 30 جون 2021 کو یہ معتدل زمرے میں رہے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUN 2021 7:30PM by PIB Delhi
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:
ہوا کے پیٹرن اور وینٹیلیشن انڈیکس کی پیش گوئی
دہلی میں وینٹیلیشن کے ساتھ ہوا کے بہاؤ کی پیش گوئی اور ہوا کی صورتحال پر مبنی موسم کی پیش گوئی درج ذیل ہے:
- دہلی-این سی ٹی میں 28.06.2021 کو ہوا کا معیار معتدل رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں زیادہ آلودگی پی ایم-10 کی وجہ سے ہوگی، کیونکہ مقامی سطح پر ہواؤں میں دھول بڑھے گی۔ ساتھ ہی خشک علاقوں سے آنے والی ہوائیں اپنے ساتھ دھول لے کر آئیں گی۔ ہوا کا معیار کچھ ابتر ہو سکتا ہے لیکن 29.06.2021 اور 30.06.2021 کو ہوا کa معیار معتدل بنا رہے گا۔ اگلے 5 دنوں کے دوران ہوا کا معیار خاص طور سے اطمینان بخش سے درمیان سطح کے بیچ رہنے کا امکان ہے۔
- دہلی میں 28 جون کو شمال مغربی سمت سے 4 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی موسم ابر آلود ہو سکتا ہے۔ 29 جون کو بھی دہلی میں شمال مغربی سمت سے 20 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ ہوا کی رفتار دن میں کچھ وقت کے لیے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے ساتھ ہی گرج کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ 30.06.2021 کو دہلی میں 12 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بادل چھائے رہنے اور کچھ وقت کے لیے ہوا کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
- دہلی میں آنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ مخلوط گہرائی 28 جون کو 3500 میٹر، 29 جون کو 4400 میٹر اور 30 جون کو 3750 میٹر رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ وینٹیلیشن انڈیکس 28.06.2021 کو تقریباً 17500 m2/s، 29.06.2021 کو تقریباً 50000 m2/s اور 30.06.2021 کو 31500 m2/s رہنے کا امکان ہے۔ اگر ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہو اور کم سے کم وینٹیلیشن انڈیکس 6000 m2/s سے کم ہو تو ہوا میں موجود آلودگی کو صاف کرنے میں مدد نہیں ملتی ہے۔
- پیشین گوئی کا تفصیلی تجزیہ اور توثیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے یہاں کلک کریں)
براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی دیکھیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 5993
(ریلیز آئی ڈی: 1731075)
وزیٹر کاؤنٹر : 251