وزارت خزانہ

(i)’5.63 فیصد جی ایس 2026‘، (ii) جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033‘، ’6.64 فیصد جی ایس 2035‘ اور (iv) ’6.67 فیصد جی ایس 2050‘ کی فروخت (دوبارہ جاری) کے لیے نیلامی

Posted On: 28 JUN 2021 5:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے درج ذیل کے فروخت (دوبارہ جاری) کا اعلان کیا ہے

(i) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’5.63 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2026‘، (ii) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 4,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 2033‘،(iii) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’ 6.64فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2035‘، اور (iv) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7,000 کروڑ رپے (برائے نام) کی اعلان کردہ رقم کے لیے ’6.67 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2050‘۔ حکومت کو مذکورہ سیکورٹی/سیکورٹیز کے مقابلے میں 8,000 کروڑ روپے تک کی اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی 02 جولائی، 2021 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرکے کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی طور پر قیمت لگانے کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی اطلاع شدہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 02 جولائی 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 اور 11.30 بجے کے درمیان جمع کیا جانا چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 02  جولائی 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 05  جولائی، 2021 (پیر) کو ہوگی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5989



(Release ID: 1731073) Visitor Counter : 130


Read this release in: Punjabi , English , Hindi