ارضیاتی سائنس کی وزارت
آسام ، میگھالیہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش اور کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے ۔ ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال ، سکم اور اروناچل پردیش میں آج بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے
Posted On:
28 JUN 2021 3:15PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 28 جون / بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :
28 جون ، 2021 ء بروز پیر ، اجراء کا وقت 1315 آئی ایس ٹی
- 28 جون ( پہلا دن ) : آسام اور میگھالیہ میں کہیں کہیں بھاری اور بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ، جب کہ کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے ۔ ہمالیہ کی ترائی والے مغربی بنگال ، سکم اور اروناچل پردیش میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ اترا کھنڈ ، مشرقی راجستھان ، مغربی مدھیہ پردیش ، ودربھ ، بہار ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ ، گجرات ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ ، کونکن اور گوا اور تلنگانہ میں بھاری بارش کا امکان ہے ۔
- مغربی اتر پردیش ، راجستھان ، مغربی مدھیہ اور ودربھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں ( 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جب کہ اتراکھنڈ ، مشرقی اتر پردیش ، مشرقی مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، بہار ، جھار کھنڈ ، گنگا کی ترائی والا مغربی بنگال ، اڈیشہ ، آسام اور میگھالیہ ، ناگا لینڈ ، منی پور اور میزورم اور تری پورہ ، کونکن اور گوا ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم ، تلنگانہ ، شمالی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو ، پڈو چیری اور کرائیکل ، لکشدیپ ، مدھیہ مہاراشٹر میں کہیں کہیں بجلی چمکنے کی امید ہے ، جب کہ جنوب مغربی اور مغربی وسطی بحیرۂ عرب میں40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ہوا کے جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان علاقوں میں سمندر میں نہ جائیں ۔
(Please CLICK HERE for more details & graphics)
Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 28.06.2021 )
U.No. 5976
(Release ID: 1731068)
Visitor Counter : 173