ریلوے کی وزارت

قوم کی خدمت کرتے ہوئے آکسیجن ایکسپریس نے 34760 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچایا


آکسیجن ایکسپریس سے تامل ناڈو کو سب سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن ملا

6476میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن تامل ناڈو پہنچا

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 20000 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن کی ترسیل کی

474 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی مکمل فراہمی کی

آکسیجن ایکسپریس نے اب تک رقیق میڈیکل آکسیجن کے 1976 ٹینکروں کی ترسیل سے 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی

آکسیجن ایکسپریس نے ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3700 ، 4800 اور 4700 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی

مہاراشٹر میں 614 میگا ٹن آکسیجن آف لوڈ ہوچکا ہے، اترپردیش میں تقریبا 3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، دہلی میں 5791 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 4697 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 6476 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 4824 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 3791 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 560 میٹرک ٹن

Posted On: 28 JUN 2021 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی 28 جون 2021: آکسیجن ایکسپریس نے تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے 34760 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچایا۔ ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر راحت رسانی کے رُخ پراپنا سفر  جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے قوم کی خدمت میں 34000 میٹرک ٹن  رقیق میڈیکل آکسیجن  کی ترسیل کا سنگ میل پار کیا ہے۔

اب تک  ہندوستانی ریلوے نے 1976 سے زیادہ ٹینکروں میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو تقریبا 34760 میگا ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ 474 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 20000 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  کی ترسیل کی ہے۔

تمل ناڈو میں آکسیجن ایکسپریس نے سب سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  کی ترسیل کی ہے۔

6476 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  تامل ناڈو پہنچی ہے۔

اب تک ، آکسیجن ایکسپریس ریاست تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3700 ، 4800 اور 4700 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  کی فراہمی کرچکی ہے۔

اس ریلیز کے اجراء کے وقت تک ایک بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس 4 ٹینکروں میں 74 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے 65 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹرا میں 126 میٹرک ٹن کے بوجھ کے ساتھ شروع کی تھی۔

ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست گزار ریاستوں کو قوم کی خدمت کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی جائے۔

آکسیجن ایکسپریس سے تامل ناڈو کو رقیق میڈیکل آکسیجن کی سب سے زیادہ ترسیل  ہوئی ہے

 6476 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  تامل ناڈو کو ملی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 20000 میٹرک ٹن سے زیادہ  رقیق میڈیکل آکسیجن  پہنچائی ہے۔

474 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے پورے ملک میں آکسیجن کی مکمل فراہمی کی۔

آکسیجن ایکسپریس نے اب تک رقیق میڈیکل آکسیجن کے 1976 ٹینکروں کی ترسیل سے 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی۔

آکسیجن ایکسپریس نے ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3700، 4800 اور 4700 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی۔

آکسیجن ایکسپریس ریاست تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3700 ، 4800 اور 4700 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن  کی فراہمی کرتی ہے۔

مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن آف لوڈ ہوچکا ہے، اترپردیش میں تقریبا 3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، دہلی میں 5791 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 4697 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 6476 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 4824 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 3791 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 560 میٹرک ٹن۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ آکسیجن کی امداد 15 ریاستوں تک پہنچ گئی۔ ان کے نام اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش ، جھارکھنڈ اور آسام ہیں۔

اس ریلیز کے اجراء کے وقت تک ، مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن آف لوڈ ہوچکا ہے ، اترپردیش میں قریب 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5791 میٹرک ٹن ، ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 4697 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو میں 6476 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 4824 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 3791 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 560 میٹرک ٹن ہے۔

ابھی تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15 ریاستوں کے کوئی 39 شہروں / قصبوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن آف لوڈ کی ہے۔ ان کے نام یوں ہیں: اترپردیش میں لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور ، ناسک ، پونے، ممبئی اور شولاپور ، تلنگانہ میں حیدرآباد ، فریدہ آباد اور ہریانہ میں گروگرام، تغلق آباد۔ ، دہلی میں دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹا اور کناک پاڑہ، کرناٹک میں بنگالورو ، اتراکھنڈ میں دہرادون ، آندھراپردیش میں نیلور ، گنتور ، تاڑی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرالا میں ارناکُلم ، تمل نادو میں ترووالور ، چنئی ، توتیکورین ، کوئمبٹور اور مدورائی۔ پنجاب میں بھٹندا اور پھلوڑ ، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی۔

ہندوستانی ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے ساتھ خود کو تیار رکھے ہوئے ہے۔ رقیق میڈیکل آکسیجن لانے کیلئے ریاستیں ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کرتی ہیں۔

پورے ملک کو عبور کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے مغرب میں ہاپا ، بڑودہ ، منڈرا جیسی جگہوں سے آکسیجن اٹھا رہی ہے اور مشرق میں راوڑکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر، انگول اور پھر اسے اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اتر پردیش اور آسام ریاستوں تک پہنچانا ایک پیچیدہ آپریشنل روٹ پلاننگ کے منظرنامہ پیش کرتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آکسیجن کی امداد کو تیز ترین وقت پرپہنچا جائے ، ریلوے آکسیجن ایکسپریس فریٹ ٹرینوں کی دوڑ میں نئے معیارات قائم کر کررہا ہے۔

ان اہم مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار زیادہ تر معاملات میں طویل فاصلے پر 55 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔ اعلی ترجیحی گرین کوریڈور پر دوڑتے ہوئے جس میں انتہائی عجلت کا جذبہ کار فرما ہے، مختلف زونوں کی آپریشنل ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہیقینی بنایا جاسکے کہ آکسیجن جلد سے جلد  پہنچ جائے۔ تکنیکی اسٹاپ کو مختلف حصوں میں عملے کی تبدیلیوں کے لئے صرف ایک منٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ سب کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ دوسری مال بردارگاڑیوں کی رفتار متاثر نہ ہو۔نئی آکسیجن ایکسپریس کا چلنا ایک بہت ہی متحرک ورزش ہے۔ اس میں اعداد و شمار ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ زیادہ  آکسیجن ایکسپریس سے بھری گاڑیوں کا رات میں تاخیر سے سفر کا آغاز متوقع ہے۔

****

ش ح-رف-س ا

U. No.:5982



(Release ID: 1731061) Visitor Counter : 177


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi