وزارات ثقافت

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج پرہلاد سنگھ پٹیل نے آزادی کا امرت مہوتسوکے حصے کے طور پر آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں جھنڈا ستیہ گرہ منانے کیلئے منعقدہ پروگرام کی قیادت کی


جھنڈا ستیہ گرہ تحریک کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر ہر گھر میں پرچم لہرایا جائے گا:پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 18 JUN 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28؍جون 2021

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب پرہلاد سنگھ پٹیل مدھیہ پردیش کے جبل پور میں جھنڈا ستیہ گرہ منانے کیلئے منعقدہ پروگرام کی قیادت کی۔اس پروگرام کا اہتمام ثقافت کی مرکزی وزارت اور آئی جی این سی اے نے آزادی کاامرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر کیا تھا،جو ملک کی آزادی کے  75 سال کی یاد میں منایا جارہا ہے۔یہ پروگرام شہر میں کشمیری گیٹ سے لیکر گاندھی بھون ٹاؤن ہال کمپلیکس تک ایک ثقافتی ستیہ گرہ پد یاترا کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TTQJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00299AL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00350DQ.jpg

 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنا ب پٹیل نے کہا کہ مجاہدین آزادی کے ذریعہ جھنڈا ستیہ گرہ تحریک نے برٹش سامراج کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی زندگی پھونک دی تھی۔ دو سال بعد سو سال کی تقریب منائی جائے گی جس میں ملک بھر کے ہر گھر میں پرچم لہرایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہم نے کافی جدو جہد اور قربانی کے بعد اپنی آزادی حاصل کی ہے اور ہم ملک کی ترقی اور آزادی کا تحفط کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ زبردست تقریب اب آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منائی جارہی ہے۔

جناب پرہلاد پٹیل نے گاندھی بھون میں پرچم لہرایا جو 1923 میں جبل پور میں منعقد جھنڈا ستیہ گرہ کی تاریخی لمحات کی یاد دلاتا ہےجب شہیدوں نے زبردست حوصلے کے ساتھ ٹاؤن ہال پر پہلی بارپرچم لہرایا تھا ۔اس پروگرام کے دوران ستیہ گرہ کرنے والوں کے کنبوں کی عزت افزائی کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق جھنڈا ستیہ گرہ کا آؤٹ لائن جبل پور کے ٹاؤن ہال میں منعقد ایک میٹنگ کے دوران سال 1922 میں تیار کیا گیا تھا۔بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کے باوجود اور برطانوی حکومت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جبل پورکے بہادر شہیدوں نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وکٹوریا ٹاؤن ہال میں پرچم لہرایا ۔ جبل پور میں پرچم لہرانے کی خبریں ملک میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اس کے بعد ملک بھر میں مختلف مقامات پر جھنڈے لہرائے گئے۔

 

*************

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5969


(Release ID: 1730858) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Punjabi