وزارت دفاع

فضائیہ کے مغربی کمان میں کمانڈروں کی کانفرنس

Posted On: 25 JUN 2021 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 25  جون          فضائیہ کے مغربی کمان کے کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس 24 اور 25 جون 21 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ جاری کووڈ  وبائی امراض کے باعث یہ کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں کی گئی جہاں کچھ کمانڈروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔اس موقع پر  فضائیہ کے  سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا پی وی ایس ایم  اے وی ایس ایم  وی ایم  اے ڈی سی مہمان خصوصی تھے ۔ مغربی کمان کے آفیسر کمانڈر اِن چیف آف ، ایئر مارشل وویک رام چودھری پی وی ایس ایم  اے وی ایس ایم  وی ایم ، اے او سی- اِن سی ڈبلیو اے  سی نے ان کا استقبال کیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے دوران کاروائی کے لیے تیاریوں کوبہتر بنانے  کے طریقوں میں مزید بہتری لانے نیز مضبوط طبعی اور سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تنقیدی تجزیہ اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام پلیٹ فارموں  ، اسلحہ  جاتی نظام اور اثاثوں کی آپریشنل تیاری کو اعلی سطح پر رکھے جانے کو یقینی بنائیں۔

موجودہ وبائی امراض کےباعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود بھی ہمارے شمالی محاذوں پر حالیہ تعطل کے دوران تیز ردعمل اور اعلی وابستگی کے مظاہروں کے لیے فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے مغربی کمان کے تمام اسٹیشنوں کی ستائش کی ۔ فضائیہ کے سربراہ نے کووڈ – 19 سے متعلق کاموں کے لیے ہر ایک اسٹیشن کی کاوشوں اور کیے گئے اقدامات  کی تعریف کی۔

انہوں نےفضائیہ کے مغربی کمان کےایرو اسپیس سیفٹی ریکارڈ کو بھی سراہا اور تمام کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ محفوظ آپریشنل ماحول بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کرتے رہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے فضائیہ کو ایک ممکنہ ایرو اسپیس پاور میں تبدیل کرنے کے مقصد سے خود انحصاریت اوردیسی ساخت کے ساتھ فضائیہ  کے ڈھانچے کی نشاندہی کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5909

 



(Release ID: 1730583) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil