ارضیاتی سائنس کی وزارت

دہلی-این سی ٹی کے اوپر آج بھی ہوا کا معیار معتدل زمرے میں رہنے کا امکان ہے

Posted On: 25 JUN 2021 2:49PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:

 

ہوا کے پیٹرن اور وینٹیلیشن انڈیکس کی پیش گوئی

 

دہلی میں ہوا کے بہاؤ کی پیش گوئی اور ہوا کی صورتحال پر مبنی موسم کی پیش گوئی:

 

  1. دہلی-این سی ٹی میں 25.06.2021 کو ہوا کا معیار معتدل رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں زیادہ آلودگی پی ایم-10 کی وجہ سے ہوگی، کیونکہ مقامی سطح پر ہواؤں میں دھول بڑھے گی۔ ساتھ ہی خشک علاقوں سے آنے والی ہوائیں اپنے ساتھ دھول لے کر آئیں گی۔ 26.06.2021 اور 27.06.2021 کو ہوا کے معیار میں کچھ بہتری ہوسکتی ہے لیکن یہ معتدل بنا رہے گا۔
  2. دہلی میں 25 جون کو شمال مغربی سمت سے 4 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس کے ساتھ، زیادہ تر زیادہ تر آسمان ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ 26.06.2021 کو، دہلی میں شمال مغربی سمت سے 12 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس دن بھی زیادہ تر بادل چھائے رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ 27.06.2021 کو بھی شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلیں گی۔ ہوا کی رفتار 16 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ زیادہ تر ابر آلودگی کے ساتھ بادل گرج سکتے ہیں۔
  3. دہلی میں آنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ مخلوط گہرائی 25 جون کو 4200 میٹر، 26 جون کو 3800 میٹر اور 27 جون کو 3750 میٹر رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ وینٹیلیشن انڈیکس 25.06.2021 کو تقریباً 32000 m2/s، 26.06.2021 کو تقریباً 27000 m2/s اور 27.06.2021 کو 25500 m2/s رہنے کا امکان ہے۔
  4. پیشین گوئی کا تفصیلی تجزیہ اور توثیق https://ews.tropmet.res.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔

 

(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے یہاں کلک کریں)

 

براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی دیکھیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5913


(Release ID: 1730550) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil