ارضیاتی سائنس کی وزارت

شمال مغربی مانسون (این ایل ایم) کی شمالی حد کا بارمر، بھلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالا اور امرتسر سے گزرنا جاری ہے

Posted On: 25 JUN 2021 4:08PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز کے مطابق:

(جمعہ 25 جون 2021؛ دوپہر: 1300 بجے آئی ایس ٹی)

 

کُل ہند موسم خلاصہ اور پیشین گوئی بلیٹن

  • شمالی مغربی مانسون (این ایل ایم) کی شمالی حد کا طول عرض 26°N/ طول بلد 70°E کے ذریعہ باربر، بھلواڑہ، دھولپور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالا اور امرتسر سے گزرنا جاری ہے۔
  • موجودہ موسمی صورتحال اور خطے میں ہوا کے موجودہ پیٹرن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیشین گوئی کی مدت کے دوران جنوب مغربی مانسون کے راجستھان، مغربی اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کے باقی علاقوں اور دہلی میں آگے بڑھنے کے لیے حالات موافق نہیں ہیں۔
  • جھارکھنڈ اور اس سے ملحقہ وسطی خط کے حصے میں طوفانی ہواؤں کا علاقہ بنا ہوا ہے۔ یہ سسٹم اگلے 3 دنوں تک اسی جگہ کے آس پاس بنا رہے گا۔ اس کے اثر تحت، اگلے 3 دنوں میں مشرقی اور اس سے ملحقہ وسطی ہندوستان خصوصاً بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور مشرقی مدھیہ پردیش کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔ ان علاقوں میں کچھ مقامات پر تیز گرج کے ساتھ بارش، اور بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ 3 دن کے بعد بارش کی سرگرمیاں کم ہوجائیں گی۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش کے الگ تھلگ مقامات پر بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
  • جنوب مغربی ہواؤں کے ساتھ شمال مشرقی ہندوستان میں نمی کی کافی مقدار پہنچ رہی ہے، جس کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں میں اگلے 5 دن کے دوران زیادہ تر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اگلے 5 دن کے دوران آسام اور میگھالیہ میں کچھ مقامات پر بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اگلے 3 دن کے دوران اروناچل پردیش میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
  • موجودہ نچلی سطح پر چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں بارش میں اضافے کی توقع ہے۔ ان ریاستوں میں 27 اور 29 جون 2021 کے درمیان بیشتر مقامات پر بارش کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں گرج کے ساتھ بارش ہونے کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ اس سے باہر کام کرنے والے افراد اور مویشیوں کے لئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

 

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں)

 

براہ کرم مقام مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے MAUSAM APP زراعت سے متعلق مشورے کے لیے MEGHDOOT APP اور بجلی گرنے کے انتباہ کے لیے DAMINI APP ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار انتباہ کے لیے ریاستی ایم سی/آر ایم سی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5912


(Release ID: 1730549) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Punjabi