محنت اور روزگار کی وزارت
بین الاقوامی مزدور تنظیم کی گورننگ باڈی کے صدر کے طور پر بھارت کی مدت کار مکمل
Posted On:
25 JUN 2021 7:31PM by PIB Delhi
جناب اپوروا چندرا، سکریٹری (ایل اینڈ ای) نے بطور صدر بین الاقوامی مزدور تنظیم کی گورننگ باڈی میں اپنی مدت کار مکمل کر لی ہے، وہ اس عہدے پر ، اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک فائز رہے۔ انہوں نے یہ ذمہ داری ، جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں سوئیڈن کی مستقل نمائند ہ، سفیر انا جارڈفیلٹ کے سپرد کردی ہے ۔
بھارت کو 35 برس کے عرصے کے بعد بین الاقوامی مزدور تنظیم کی گورننگ باڈی کی صدارت حاصل ہوئی تھی۔ بھارت کی مدت کار کے دوران، بین الاقوامی مزدور تنظیم کی گورننگ باڈی کے اجلاسات اکتوبر 2020 اور 2021 میں منعقد ہوئے، اور 109ویں سیشن کا اہتمام 2021 میں ورچووَل طریقے سے کیا گیا۔ اس مدت کار کے دوران ان میٹنگوں کے انعقاد کے لئے تمام تر نئے اختراعی طریقہ کار اپنائے گئے۔ جناب اپورا چندرا نے گورننگ باڈی کے دونوں اجلاسات کی صدارت کی، جس میں سے ایک اجلاس میں انہوں نے ورچووَل انداز میں جبکہ دوسرے میں شخصی طور پر موجود رہ کر شرکت کی۔ کووِڈ۔19 کی دگرگوں صورتحال کے باوجود، گورننگ باڈی کی تمام میٹنگیں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئیں۔
گورننگ باڈی کے اجلاسات کی صدارت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ، جناب چندرا نے آئی ایل او کنوینشن کی توثیق میں رکن ممالک کے لئے لچک فراہم کرانے کے معاملے میں بھارت کی پوزیشن بھی ساجھا کی۔ بھارت نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ کنوینشن کی توثیق کے لئے محض چند پروویژن ہی سامنے آتے ہیں۔لہٰذا، رکن ممالک کے لئے لچک کی فراہمی طویل مدت کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے؛ اس سے آجر۔ملازم تعلقات خوشگوار بنانے کے لئے راستہ ہموار ہوگا اور ملازمین کی فلاح و بہبود یقینی ہو سکے گی۔ اس مدت کار کے دوران، جناب چندرا نے سماجی تحفظاتی معاہدات پر دستخط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ رکن ممالک کو نہ صرف باہمی طور پر سماجی تحفظاتی معاہدوں پر دستخط کے لئے بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے بلکہ خطے میں چند ممالک کے مابین معاہدات پر دستخط کے لئے آئی ایل او کے توسط سے کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔ برکس اور جی۔20 جیسے فورموں پر کثیر جہتی معاہدات پر غور کیا جانا چاہئے۔
اس کے علاوہ، بین الاقوامی فورم پر عارضی ملازمین اور پلیٹ فارم کارکنان کو سماجی تحفظ کی فراہمی کے سلسلے میں بھارت کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر کی گئیں اصلاحات کو بھی اجاگر کیا گیا، اور اس سلسلے میں رکن ممالک کو ایگری گیٹرس، عارضی ملازمین اور پلیٹ فار کارکنان کی تعریفیں متعین کرنے اور سماجی تحفظ فنڈ کے توسط سے عارضی ملازمین اور پلیٹ فارم کارکنان کو فوائد بہم پہنچانے کے لئے ایک مالیاتی نظام قائم کرنے کے سلسلے میں بھارت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
گورننگ باڈی سے اپنے آخری خطاب میں، آئی ایل او کنوینشن کی توثیق کے لئے لچک فراہم کرانے کی تجویز پیش کرنے اور سماجی تحفظاتی معاہدات پر دستخط کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ، جناب اپوروا چندرا نے وبائی مرض کے نتیجے میں پیداہونے والی صورتحال اور کام کاج کے مقامات پر ڈجیٹل فٹ پرنٹ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے رکن ممالک کے سامنے، گھر سے کام کرنے کے متبادل کے تعلق سے آئی ایل او کے مزدوری سے متعلق معیارات اپنانے کی تجویز پیش کی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:5917
(Release ID: 1730457)
Visitor Counter : 195