بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے پاردیپ فاسفیٹس لمیٹڈ کی طرف سے زواری ایگرو کیمیکلز لمیٹڈ کے زواری نگر پلانٹ کو اپنی تحویل میں لے لینے کی منظوری دے دی

Posted On: 25 JUN 2021 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی 25 جون 2021: کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے پارادیپ فاسفیٹس لمیٹڈ کی جانب سے زواری ایگرو کیمیکلز لمیٹڈ کے زواری نگر پلانٹ کو تحویل میں لینے کی منظوری دیدی ہے۔

پارادیپ فاسفیٹس لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ذریعہ زواری ایگرو کیمیکلز لمیٹڈ (زیڈ اے سی ایل) کے زواری نگر، گوا پلانٹ کو تحویل میں لینا مجوزہ انضمام پر غور کا نتیجہ ہے۔اس حصول کے نتیجے میں ، پی پی ایل ، یوریا اور غیریوریا کھاد کے فروغ اور تیاری کا کاروبار حاصل کرے گا جوسر دست زواری نگر ، گوا پلانٹ میں زیڈ اے سی ایل کے تحت چل رہا ہے۔

پی پی ایل جوایڈونز گروپ کا حصہ ہے  بنیادی طور پر غیریوریا کھاد کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے یعنی ، ڈی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) اور این پی کے کھاد۔یہ میورئیٹ آف پوٹاش (ایم او پی) کو بھی درآمد اور فروخت کرتا ہے۔

زیڈ اے سی ایل جو ایک عوامی فہرست کی کمپنی ہے ایڈونز گروپ کا بھی ایک حصہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر ہندوستان میں کھاد کے فروغ اور تیاری میں مصروف ہے۔اس کی زواری نگر، گوا میں تیاری کی تنصیبات ہیں جہاں یہ یوریا اور غیریوریا کھاد تیار کرتا ہے۔

سی سی آئی کی طرف سے ایک تفصیلی آرڈر جلد متوقع ہے۔

****

U.No. 5895

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1730406) Visitor Counter : 139