وزارتِ تعلیم
وزیراعظم نے ٹوائے کیتھن – 2021 کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی
کھلونے کی معیشت میں بہتر مفاہمت کی ضرورت پر زور
کھلونے کے سیکٹر کی ترقی کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا گیا
ہمیں مقامی کھلونوں کے لیے ووکل ہونے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
Posted On:
24 JUN 2021 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،24 جون : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوائے کیتھون – 2021 کے شرکاء کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل اور جناب سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔
جناب امیت کھرے (سکریٹری ، اعلی تعلیم ، وزارت تعلیم) جناب اوپیندر پرساد سنگھ ، (سکریٹری ، وزارت ٹیکسٹائل) پروفیسر انیل ڈی سہسربودھے ،( چیئرمین ، اے آئی سی ٹی ای) ڈاکٹر ابھے جیرے ، (چیف انوویشن آفیسر ، وزارت تعلیم انوویشن سیل) ، ڈاکٹر ایم پی پونیا ( وائس چیئرمین ، اے آئی سی ٹی ای اور ڈاکٹر موہت گمبھیر ،( ڈائریکٹر ، وزارت تعلیم ،انوویشن سیل ) بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ 5-6 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو ہیکا تھون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک کے کلیدی چیلنجوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کے پیچھے ملک کی صلاحیتوں کا اہتمام کرنا ہے اور انہیں ایک وسیلہ فراہم کرنا ہے۔
بچوں کے پہلے دوست کی حیثیت سے کھلونوں کی اہمیت کے علاوہ وزیراعظم نے کھلونوں اور گیمنگ کے معاشی پہلوؤں پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اسے کھلونا معیشت قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھلونوں کی عالمی منڈی تقریباً 100 ارب ڈالر کی ہے۔ اور بھارت کے پاس اس مارکٹ کا صرف 1.5 فیصد ہے۔ بھارت تقریباً 80 فیصد کھلونے درآمد کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ کروڑوں روپیے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ اب اس چیز کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔اور کھلونے کی صنعت کی اپنی چھوٹے پیمانے کی صنعت ہے جودیہی آبادی ،دستکاروں ، دلتوں ،غریب لوگوں اور قبائلی آبادی پر مشتمل ہے۔وزیراعظم نے اس سیکٹر میں خواتین کی خدمات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان عناصر سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے اور ہمیں ضرورت ہے کہ مقامی کھلونوں کی خریداری کے لیے بھی زور دیں۔وزیراعظم نے اختراع کے نئے ماڈلس کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سطح پر ہندوستانی کھلونوں کو مقابلہ جاتی بنانے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت کا ذکرکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے خیالات کی ضرورت ہے تاکہ نئی اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جا سکے اور نئی تکنیک کو روایتی کھلونا بنانے والوں تک لے جایا جاسکے اور نئی مارکٹ کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ یہ ٹوائے کیتھون جیسی تقریبات کے پیچھے ایک تحریک ہے۔
وزیراعظم نے سستے ڈیٹا کا حوالہ دیا اور انٹرنیٹ پر مبنی دیہی کنکٹیویٹی کی ترقی کا بھی ذکر کیا اور ہندوستان میں ورچوئل ، ڈیجیٹل اور آن لائن گیمنگ میں امکانات کا پتہ لگانے کے لیے کہا۔ وزیراعظم نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ مارکٹ میں دستیاب بیشتر آن لائن اور ڈیجیٹل گیمس ہندوستانی سوچ پر مبنی نہیں ہے اور اس طرح کے کئی گیمس تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور ذہنی تناؤ کی وجہ بنتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دنیا ہندوستان کی صلاحتیوں ، فن اور ثقافت اور معاشرے کے بارے میں جاننا اور سیکھنا چاہتی ہے اور کھلونے اس سمت میں ایک نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ڈیجیٹل گیمنگ کے لیے کافی متن اور صلاحیت موجود ہے۔ جناب مودی نے نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہندوستا ن کی صلاحیتوں اور خیالات کی سچی تصویر پیش کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کھلونا صنعت کے اختراع کاروں اور اس کے بنانے والوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ بہت سے واقعات ، ہمارے مجاہدین آزادی کی داستانیں اوران کی بہادری اور قیادت کو گیمنگ تصورات میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ ان اختراع کاروں کا ‘مستقل کے ساتھ رقص کو جوڑنے’ میں ایک بڑا رول ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دلچسپ اور انٹر ایکٹیو گیمس بنانے کی ضرورت ہے جو مشغول کرسکیں اور تفریح و تعلیم فراہم کرسکیں۔
وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے تشکر کا اظہار کیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ٹوائے کیتھن میں مستقل رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء سے بات چیت کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
جناب دھوترے نے اس بات پر زور دیا کہ ٹوائے کیتھن بھارت کو کھلونوں کا پروڈکشن ہب بنانے میں کارآمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ ہندوستان کے کھلونا صنعت کو ہر عمر کے جدت پسندوں اور فنکاروں سے جوڑ کر ایک نئی سمت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹوائے کیتھن کے ذریعہ ہندوستانی روایت ، تاریخ اور ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلونوں کو تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹوائے کیتھن میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے طلباء اور اسٹارٹ اپ انٹرپرینیئرز کی شرکت اس کی کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ ٹوائے کیتھن - 2021 پانچ جنوری 2021 کو لانچ کیا گیا تھا اور اس عظیم الشان فائنل کا انعقاد 22 جون سے 24 جون تک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فاتحین کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا اور فاتح ہونے والوں کو تقریباً 60 لاکھ روپے کی رقم بطور انعام دیا جائے گا۔
******
ش ح - س ک
U NO. 5887
(Release ID: 1730237)
Visitor Counter : 215