صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال


بھارتی حکومت کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 30.54 کروڑ سے زیادہ ویکسین خوراکیں دستیاب کرائی گئی ہیں

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.50 کروڑ خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں جنہیں لگایا جانا باقی ہے

Posted On: 25 JUN 2021 9:56AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے اسکوپ کو وسعت دینے کیلئے عہد بستہ ہے۔سبھی کوکووڈ-19 کے ٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے کا 21 جون 2021 کو آغاز کیا گیا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کو مزید ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ بڑھادیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعہ ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا  گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصہ کے طور پر بھارتی حکومت کووڈ-19 ٹیکوں کو مفت دستیاب کراکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کررہی ہے۔سبھی کو ٹیکہ لگائے جانے کے نئے مرحلے کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت مرکزی حکومت ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں سے ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کوسٹ)کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرارہی ہے۔

بھارتی حکومت کے ذریعہ(فری آف کوسٹ چینل) اور ریاستوں  کوبراہ راست خریداری کے زمرے کے تحت  مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو30.54 کروڑ (305432450)  سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔

(آج صبح 8 بجے تک موصول اعداد و شمار کے مطابق  اب تک لگائی گئی ویکسین  کی مجموعی خوراکوں میں ضائع ہونے والی 290404264 شامل ہیں)۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.50 کروڑ(15028186) غیر استعمال شدہ ویکسین کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 4700000 سے زیادہ ویکسین کی مزید خوراکیں بھیج دی گئی ہیں جو اگلے دو تین دن میں ریاستوں اور مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کو حاصل ہوجائیں گی ۔

 

*************

 

ش ح- ش ر- م ش

U. No.5880


(Release ID: 1730232) Visitor Counter : 214