قانون اور انصاف کی وزارت

جناب رابن فکن کی گواہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈشنل جج کے طور پر تقرری عمل میں آئی

Posted On: 18 JUN 2021 8:02PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے بھارت کے آئین کی دفعہ 224 کی شق (1) کے ذریعہ دیے گئے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جناب رابن فکن کی گواہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈشنل جج کے طور پر تقرری کی ہے۔ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے دو برسوں کی مدت کے لئے اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس سلسلے میں قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کے ذریعہ ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جناب رابن فکن، ایم ایس سی، ایل ایل ایم، 09.03.1993 کو ملازمت عدلیہ میں شامل ہوئے۔ وہ کامروپ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ سول جج اور اسسٹنٹ سیشن جج ، تیزپور؛ ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سلچر؛ رجسٹرار (پی ایم اینڈ پی)؛ رجسٹرار (انتظامیہ)؛ رجسٹرار (نگرانی) اوررجسٹرار جنرل گواہاٹی ہائی کورٹ ؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گولاگھاٹ؛ خصوصی جج، سی بی آئی، این آئی اے میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 06.01.2020 سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔

 


*****

ش ح ۔اب ن

U:5875



(Release ID: 1730149) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi