ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے دور دراز کے علاقوں میں طوفان کے ساتھ بجلی کڑکنے اور تیز آندھی کے قوی امکانات؛ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ علاقوں میں بجلی کے کڑکنے اور تیز آندھی کا امکان ہے

Posted On: 24 JUN 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کی موسم سے متعلق پیش گوئی کے مطابق

(جمعرات 24 جون، 2021، جاری ہونے کا وقت: 1630 بھارتی وقت کے مطابق)

 

All India Impact Based Weather Warning Bulletin (EVENING)

ملک گیر اثرات پر مبنی موسمی انتباہ کا بلیٹن(شام)

 

24 جون (پہلا دن): چھتیس گڑھ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید سے شدید تر بارش کا قوی امکان ہے اور مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش، ودھربا، جھارکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، اڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ، گجرات کا خطہ، مدھیہ مہاراشٹر، کونکن، گوا، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل اور کیرالا اور ماہے میں زبردست بارش کا قوی امکان ہے۔

  • ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں  طوفان کے ساتھ بجلی کے کڑکنے اور تیز آندھی (رفتار 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ)؛ پنجاب اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ علاقوں میں بجلی کڑکنے اور تیز آندھی (رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ)؛ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت۔ بالٹستان اور مظفرآباد، مغربی اترپردیش اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے کچھ علاقوں میں بجلی کڑکنے اور تیز ہوا کے جھونکوں  کا قوی امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی اترپردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، ودھربا، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اڈیشہ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ، ریالاسیما، کیرالا  اور ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں بجلی کڑنے کے قوی امکانات ہیں۔مغربی راجستھان کے چند علاقوں میں طوفان/ تیز ہواؤں کے ساتھ دھول بھری آندھی آنے کے قوی امکانات ہیں۔
  • جنوب مغرب، مغربی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب اور گجرات کے ساحل کے پاس اور اس سے دور ، اور مغربی وسطی خلیج بنگال اور آندھرا پردیش ساحل کے پاس اور اس سے دور تیز ہوائیں (رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ) چلنے کا قوی امکان ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

(مزید تفصیلات اور گرافکس کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)

مقام پر مبنی مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے ایپ موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، ضلع وار موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لیے میگھدوت ایپ، اور بجلی کی وارننگ جاننے کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے اور ریاستی موسمیاتی دفتر/علاقائی موسمیاتی دفتر کی ویب سائٹ پر جائیں۔


*****

ش ح ۔اب ن

U:5864


(Release ID: 1730123) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil