ارضیاتی سائنس کی وزارت

چھتیس گڑھ میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے ؛ مشرقی اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، وِدربھ ، جھار کھنڈ ، ہمالیہ کی ترائی ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، اروناچل پردیش اور آسام میں مختلف مقامات پر بھاری بارش ہونے کی امید ہے

Posted On: 24 JUN 2021 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 جون /   بھارتی محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی  کے قومی مرکز کے مطابق  :

( 24 جون ، 2021 ء بروز منگل : دوپہر  : جاری کرنے کا وقت  : 1300   آئی ایس ٹی  )

کل ہند  موسم کا خلاصہ اور پیش گوئی کا بلیٹن  ( دوپہر )

24 جون ( پہلا دن ) : چھتیس گڑھ میں  الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے   اور  مشرقی اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، وِدربھ  ، جھار کھنڈ   ،  ہمالیہ کی ترائی ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، اروناچل پردیش  ،  آسام  اور میگھالیہ ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ ، گجرات خطہ  ، مدھیہ مہاراشٹر ، کونکن اور گوا ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم  ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، پڈو چیری اور کرائیکل  اور کیرالہ اور ماہے میں   مختلف مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان  ہے  ۔

  • ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں بجلی اور تیز ہوا ( 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ) کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے ۔ پنجاب اور ہریانہ  ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں بجلی چمکنے اور  تیز ہوا کے ساتھ ( ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ  ) کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے  ؛ جموں و کشمیر اور لداخ ، گلگت – بلتستان اور مظفر آباد ، مغربی اتر پردیش اور انڈومان و نکوبار جزائر  میں 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ مشرقی اتر پردیش ، مشرقی راجستھان ، مدھیہ پردیش ، وِدربھ  ، چھتیس گڑھ  ، بہار ، جھار کھنڈ  ، مغربی بنگال اور سکم  ، اڈیشہ ، اروناچل پردیش  ، آسام اور میگھالیہ  ، ناگا لینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ  ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم  ، تلنگانہ  ، رائل سیما ، کیرالہ اور ماہے  اور تمل ناڈو ، پڈو چیری اور کرائیکل  میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ مغربی راجستھان میں کہیں کہیں  دھول بھری  آندھی ( رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ )  اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑ سکتے ہیں ۔
  • جنوب مغرب ،  مغربی وسط اور  شمال مشرقی بحیرۂ عرب  اور گجرات کے ساحل کے قریب  اور مغربی وسطی خلیجِ بنگال کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقےمیں تیز ہوا ( رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ، ہوا کے جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ) چلنے کی امید ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اِن علاقوں میں نہ جائیں ۔

 

(Please CLICK HERE for more details & graphics)

For more details kindly visit www.imd.gov.in or contact: +91 11 24631913, 24643965, 24629798 (Service to the Nation Since 1875)

Kindly download MAUSAM APP for location specific forecast & warning, MEGHDOOT APP for Agromet advisory and DAMINI APP for Lightning Warning & visit state MC/RMC websites for district wise warning.

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔24.06.2021 )

U.No. 5856

 



(Release ID: 1730108) Visitor Counter : 124