ارضیاتی سائنس کی وزارت
شمال مغربی مانسون کی شمالی رینج (این ایل ایم) اب بھی باڑمیر، بھیلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، انبالہ اور امرتسر سے گزر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2021 2:01PM by PIB Delhi
دہلی، 23 جون 2021: بھارتی محکمہ موسمیات کے قومی موسمیاتی پیش گوئی مرکز (آئی ایم ڈی) کے مطابق:
ملک گیر موسمیاتی خلاصہ اور پیش گوئی کا بلیٹن
(اجرا کا وقت: بدھ 23 جون 2021، 13:30 آئی ایس ٹی)
- مانسون کی شمالی رینج (این ایل ایم) اس وقت 26 ڈگری شمالی عرض البلد/70 ڈگری مشرقی طول البلد پر باڑمیر، بھیلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، انبالہ اور امرتسر سے گزر رہی ہے۔
- جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت راجستھان، مغربی اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں بڑے پیمانے پر خصوصیات سازگار نہ ہونے کی بنا پر متوقع نہیں ہے۔ اور عددی ماڈلوں کی پیش گوئی کے دورانیے میں ان تمام علاقوں میں تسلسل سے بارش کے امکانات کا بھی اشارہ نہیں دیتی۔
- مشرق اور جنوب مشرق میں آنے والی نچلی سطح کی ہواؤں اور مانسون ہواؤں کے آپس میں ملنے کی وجہ سے اڈیشہ، مغربی بنگال اور سکم، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور بہار میں اگلے 5 دنوں کے دوران کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اڈیشہ اور ذیلی ہمالیہ مغربی بنگال اور سکم میں بھی اگلے 5 دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ جب کہ چھتیس گڑھ میں 23 سے 25 جون تک، گنگا مغربی بنگال، جنوب مشرقی اترپردیش، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں 23 جون اور بہار میں 26 اور 27 جون 2021 تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 25 جون کو اڈیشہ اور 23 جون کو چھتیس گڑھ میں بھی بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
- شمال مشرقی بھارت میں جنوب مغربی مرطوب ہواؤں کے مؤثر ہونے کی وجہ سے ان ریاستوں میں اگلے 5 دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، تریپورہ اور میزورم میں اگلے 5 دنوں کے دوران ایک یا دو مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 25 جون 2021 کو اروناچل پردیش میں ایک یا دو مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
· چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس سے باہر کام کرنے والے لوگوں اور مویشیوں کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔
(مزید معلومات اور گرافکس کے لیے یہاں کلک کریں )
مقام پر مبنی مخصوص پیش گوئی اور انتباہ کے لیے ایپ موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، ضلع وار موسم کی پیش گوئی اور وارننگ کے لیے میگھدوت ایپ، اور بجلی کی وارننگ جاننے کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے اور ریاستی موسمیاتی دفتر/علاقائی موسمیاتی دفتر کی ویب سائٹ پر جائیں۔
***
U. No. 5819
(ش ح - ع ا - ع ر)
(रिलीज़ आईडी: 1729937)
आगंतुक पटल : 168