وزارات ثقافت

وزیر ثقافت نے ثقافت سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 23 JUN 2021 7:51PM by PIB Delhi

وزیر ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج گاندھی اسمرتی، (راج گھاٹ) نئی دہلی میں سنٹرل ایڈوائزری بورڈ برائے ثقافت (سی اے بی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا تھا جس میں تمام ممبران شریک ہوئے۔ کچھ ممبران بذات خود اس میٹنگ میں شریک ہوئے جبکہ دوسروں نے ورچوئل طور پر اس میں شرکت کی۔

میٹنگ میں حکومت کی طرف سے جاری سرگرمیوں اور ہندوستان کے 75 سالہ آزادی کے جشن ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے حوالے سے آگے کی کاروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی اے بی سی کے ممبران نے سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔

 

 

دن بھر چلنے والی میٹنگ کے دوران، وزارت کی طرف سے انجام دی جانے والی دیگر سرگرمیوں جیسے پرفارمنگ آرٹس، میوزیم اور کلچرل مقامات، وزارت ثقافت کے تعاون سے چلنے والی مختلف اکیڈمیوں اور اداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ برسوں میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ کی گئی مختلف سرگرمیوں پر ایک تفصیلی پیشکش بھی کی گئی۔

مباحثے کے دوران، ممبران نے وزارت ثقافت کو مزید پروگرام تیار کرنے اور موجودہ معاشی پروگراموں کو تیز کرنے کا مشورہ دیا، تاکہ ہندوستانی معاشرے کی مختلف سطحوں اور مختلف خطوں میں تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دی جا سکے، جنھیں موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعہ یا تو نظر انداز کر دیا گیا ہے یا برقرار نہیں رکھا گیا۔

 

 

ممبران نے فنکاروں کے کام اور زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے فلاحی اقدامات کرنے میں فنکار مرکوز نقطہ نظر کی کڑی نگرانی کی بھی سفارش کی۔

وزیر ثقافت نے ان مشوروں کا خیر مقدم کیا اور ممبران کو یقین دلایا کہ ہندوستان کی بھر پور ثقافت اور ورثہ کے فروغ، ترقی اور تحفظ کے لیے وزارت کی جانب سے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے، خاص طور پر ہمارے ورثے کے ان حصوں کے لیے جنھیں اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں ممبران ڈاکٹر انوپما ہوسکیرے، پروفیسر چندن کمار، ڈاکٹر چندر پرکاش، جناب چیتن جوشی، جناب رویندر باجپائی، مسٹر دیویندر شرما، وین لاما چوسپیل زوٹپا، محترمہ منجو بورا، ڈاکٹر وکرم سمپت، پروفیسر ڈاکٹر اچنتیہ بسواس، پروفیسر مشیل ڈینینو، جناب ایس این سیٹھو رام، ڈاکٹر سروج رانی، جناب شمشیر سنگھ مانس، ڈاکٹر بی آر منی اور پروفیسر بسنت شندے نے شرکت کی۔

ممبران کے علاوہ، اس میٹنگ میں سکریٹری، ثقافت جناب راگھویندر سنگھ بھی شریک ہوئے جو کمیٹی کے ممبر کنوینر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت ثقافت کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

23-06-2021

U: 5836


(Release ID: 1729934) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu