امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  (فیس-IV) کے تحت این ایف ایس اے مستفیدین کے لئے اضافی اناج کی مزید  تخصیص  کی منظوری دی۔یہ مزید 5 ماہ کی مدت یعنی  جولائی سے نومبر 2021 کے لئے ہے

Posted On: 23 JUN 2021 1:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23؍ جون  : وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  پردھان منتری  غریب کلیان یوجنا (فیس-IV)  کے تحت  اضافی  اناج  کی تخصیص کو منظوری دی ہے۔ یہ مزید 5 ماہ کی مدت یعنی جولائی سے  نومبر 2021  کے لئے ہے۔ اس کے تحت  زیادہ سے زیادہ  81.35 کروڑ  مستفیدین کے لئے ہر ماہ  5 کلو  گرام  فی کس  اناج  دیا جائے گا،  جو کہ  قومی  غذائی  سکیورٹی ایکٹ  (این ایف ایس اے) (انتودیہ ان یوجنا اور  ترجیحی کنبوں) کے دائرے میں  آتے ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو  فوائد  کی  راست منتقلی (ڈی بی ٹی)  کے دائرے میں آتے ہیں۔

 پانچ ماہ کے لئے ہر ماہ  5 کلو  گرام فی کس  کے حساب سے  ٹی پی ڈی ایس  کے  تحت زیادہ سے زیادہ  81.35 کروڑ  افراد  کو  مفت  اضافی  اناج  کی تخصیص سے اندازاً 64031  کروڑ روپے   کی غذائی سبسڈی  کا خرچ آئے گا۔ چونکہ بھارتی  حکومت  ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسی تعاون کے بغیر  اس اسکیم  پر  آنے والے  پورے اخراجات  کو برداشت کر رہی ہے۔ تقریبا ً  3234.85 کروڑ روپے   نقل وحمل اور  ہینڈلنگ اور  ایف  پی ایس  ڈیلر مارجن وغیرہ  پر  آنے والے خرچ  کو  بھارتی حکومت برداشت کرے گی۔ اس طرح سے  بھارتی حکومت  کے ذریعے  برداشت کئے جانے والے انداز  مجموعی  اخراجات  67266.44  کروڑ روپے  ہوں گے۔

 گیہو ں اور چاول کی تخصیص کے بارے میں فیصلہ  خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے ذریعہ کیا جائے گا۔ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ پی یم جی کے  اے وائی کے مرحلہ -3  اور  مرحلہ -4  کے تحت  لفٹنگ ؍  تقسیم  کی مدت  میں توسیع  کے بارے میں بھی  فیصلہ کرسکتا ہے، جو کہ  ناموافق موسمی  حالات ، جیسے مانسون  ، برف باری  وغیرہ  اور  سپلائی چین  اور  کووڈ  کی وجہ سے  دشوا ریاں شامل ہیں، سے پیدا ہونے والی صورت حال  کے مد نظر آپریشنل ضروریات  کے مطابق  ہوسکتا ہے۔

اناج کے تعلق سے مجموعی خرچ  تقریبا  204 لاکھ میٹرک ٹن  ہو سکتا ہے۔ اضافی  تخصیص سے  کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت میں پڑنے والے خلل کے سبب  غریبوں کو در پیش  مشکلات  کو دور کرنے میں مدد ملے گی آئندہ پانچ مہینوں  تک  اس  خلل کی وجہ سے  اناج کی عدم فراہمی  سے  کوئی بھی   غریب کنبہ  متاثر نہیں ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ف ا- ق ر)

U-5809



(Release ID: 1729661) Visitor Counter : 162