محنت اور روزگار کی وزارت

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کا کہنا ہے کہ ہندوستان معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی اور ہنر مندی سے متعلق کوششوں کو تقویت دے رہا ہے


جی-20 ممالک کےلیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کےوزراء کی میٹنگ سے خطاب کیا

Posted On: 22 JUN 2021 8:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22 جون : مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار جناب سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ بھارت پری اسکول سے سینئر سیکنڈری کے مرحلے تک معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی اور ہنر مندی سے متعلق کوششوں کو تقویت دے رہا ہے۔ آج یہاں اطالوی ایوان صدر کے تحت جی- 20 ممالک کے لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ وزرا کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا  کہ  بھارت میں نئی قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 کا مقصد بھی اسکول اور اعلی تعلیم کے نظام میں اصلاحات لانا ہے۔

جوائنٹ ایجوکیشن اینڈ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ وزراء کے اعلامیہ سے متعلق اپنے وزارتی خطاب میں ، جناب گنگوار نے تعلیم کے نظام اور لیبر مارکیٹ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کام کی دنیا کے آئندہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کیا جانا چاہیے، جس میں بڑی  تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ وبائی بیماری کی وجہ سے زیادہ مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ  ہندوستان نے نوجوانوں کی صلاحیتوں  میں اضافہ کرنے اور انہیں ہنرمند بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ نیشنل اسکل ڈویلپمنٹ مشن کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ہنر مند افراد کو تیار کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہوئے ہیں ۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، نوجوانوں کو بہتر مواقع کے حصول میں ان کی مدد کرنے کے لئے صنعت سے متعلق مہارت کی تربیت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان میں روزگار پیدا کرنے کے لیے حکومت نئے ملازمین کے لئے آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا کے تحت ای پی ایف میں شراکت کے لئے 24 فیصد تک اجرت ادا کررہی ہے اور ساتھ ہی ان ملازمین جو وبائی دورمیں ملازمت سے محروم ہوگئے اور بعد ازاں پھر انہیں ملازمت مل گئی۔ انہوں نے کہا ، روزگار پیدا کرنے کے لئے بہت سی اسکیموں ، ای ایس آئی سی کے ذریعے معاشرتی تحفظ کے فوائد اور روزگار اور معاش کو برقرار رکھنے کے لئے ای ایس آئی سی کوریج میں توسیع کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

شری گنگوار نے کہا ، جی 20 اقتصادی ایجنڈے کے اہم پہلوؤں پرغور وخوض کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم فورم ہے۔

 انہوں  نے اعلان کیا کہ مشترکہ وزارتی اعلامیے کو نافذ کرنے میں ہندوستان کا بھرپورتعاون رہےگا تاکہ تعلیم سے فراغت کے بعد  کام(ملازمت) تک کی آسانی سے منتقلی ہوسکے۔ انہوں نے کہا ، ممبر ممالک کا ایسا اقدام پوری نوجوان نسل کی مجموعی ترقی اور صلاحیت میں اضافے کے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

 

ش ح - س ک

U NO. 5807



(Release ID: 1729649) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Telugu