وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ - امریکی بحریہ


کیریئر اسٹرائک گروپ گزرگاہ کی مشق

Posted On: 22 JUN 2021 9:10PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز کوچی اور تیگ P81 اور مگ 29K طیاروں کے ساتھ 23 اور 24 جون 2021 کو بحر ہند کے علاقے سے گزرنے کے دوران امریکی کیریئر اسٹرائک گروپ رونالڈ ریگن کے ساتھ گزرگاہ کی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی بحری جنگی جہاز ہندوستانی بحریہ کے طیاروں اور ہندوستانی فضائیہ کے کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ مشترکہ ملٹی ڈومین آپریشن میں مصروف ہوں گے جو Nimitz کلاس طیارہ بردار بحری جہاز رونالڈ ریگن، آرلے برک کلاس گائڈیڈ میزائل تباہ کنندہ یو ایس ایس ہالسے اور ٹکونڈروگا کلاس گائڈیڈ میزائل کروزر یو ایس ایس شیلو پر مشتمل ہے۔

دو روزہ مشق کا مقصد بحری آپریشنوں میں جامع طور پر مربوط اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ مشق کے دوران ہائی ٹیمپو آپریشنز میں جدید دفاعی مشقیں، کراس ڈیک ہیلی کاپٹر آپریشنز اور اینٹی سب میرین مشقیں شامل ہیں۔ حصہ لینے والی قوتیں سمندری ڈومین میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی متحد قوت کے طور پر اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کے باہمی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کریں گی۔

ہندوستانی بحریہ اور امریکی بحریہ باقاعدہ طور پر باہمی اور کثیر جہتی مشقیں کرتے رہتے ہیں جو ایک کھلی، جامع اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے عزم کو یقینی بنانے کے لیے شریک بحریہ کے طور پر مشترکہ اقدار کو واضح کرتے ہیں۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

22-06-2021

U: 5796



(Release ID: 1729592) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi