امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرداخلہ جناب امیت شاہ نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں کووڈ-19 ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا
کثیرآبادی والے ملک میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 18سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا بڑا اور تاریخی فیصلہ کیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں، آج، یوم یوگا کے موقع پر ، کووڈ-19 کے خلاف جنگ کا ایک اہم مرحلہ شروع ہوگیا ہے
یہ ویکسین نہ صرف تمام شہریوں کو کووڈ-19 کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ وہ انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کرے گی
مودی حکومت ملک کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران بھی ترقیاتی کاموں کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آنے دی ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں منعقدمتعددپروگراموں میں حصہ لیا ، کالول میں زرعی پیداوار مارکیٹ کی مرمت شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعلی جناب وجئے روپانی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا
Posted On:
21 JUN 2021 8:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جون: مرکزی وزیرداخلہ جناب امیت شاہ نے آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں کووڈ-19 ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔ گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے، جناب شاہ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ملک بھر میں آج سے شروع کیے جانے والے 'واک اِن ویکسینیشن سسٹم' کا احمدآباد کے بودکدیومیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے ہال کے کووڈ-19سنٹرکاافتتاح کیا۔
اس موقع پر، جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 135 کروڑ کی کثیر آبادی والے ملک کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا ایک بہت بڑا اور تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس پر ملک بھر میں عمل درآمد کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی یوم یوگا کےموقع آج سے اسے ملک بھر میں شروع کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے تمام شہریوں کو مفت ٹیکےفراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور جناب مودی کی سربراہی میں ہندوستان دنیا میں ویکسینیشن کے معاملے میں سب سے آگے رہا ہے اور اب ہم اس کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کا ایک اہم مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ کچھ دن پہلے، وزیر اعظم نے ایک اہم فیصلہ کیا تھا ، لہذا، 21 جون (بین الاقوامی یو م یوگا)سے یعنی آج سے ہی ملک بھر میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو مرکزی حکومت کے ذریعہ مفت ٹیکہ لگایا جائے گا اور COVID-19 ویکسینیشن کی رفتار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ ویکسین نہ صرف ملک بھر کے تمام شہریوں کے لئے کوروناکے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے میں بھی کامیاب ہوگی۔
مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ مسٹر مودی کے اس فیصلے کی وجہ سے، ہندوستان پہلے ہی دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے تمام پروگراموں میں فی 10 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری کے ہدف میں سرفہرست تھا اور اب ہم پوری آبادی کو ٹیکہ لگانے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جناب مودی کے اس فیصلے سے کووڈ 19 کے خلاف ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرانے کے لئے حکومت ہند کے اقدامات سے ہر ایک کو راحت ملے گی۔ جناب امیت شاہ نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ جن لوگوں نے پہلی خوراک لے لی ہے اور حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق ، ان کے ٹیکہ لینے کے دورانیہ کاوقت پورا ہوچکا ہے، انہیں لازمی طور پر دوسری خوراک لینی پڑے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد ہی کووڈ-19 کے خلاف خود کو محفوظ بنا پائیں گے۔ اس موقع پر، جناب امیت شاہ نے اپنے گاندھی نگر حلقہ اور گجرات کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا۔
جناب شاہ نے کولاواڑہ پٹیل بھگول کے قریب واقع پے سنٹر اسکول میں کووڈ-19 ویکسینیشن سنٹر اور روپل میں ورداینی ماتا مندر کے سامنے واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت تمام مراکز پر ریاستی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے کالول میں واقع زرعی پیداوار پروڈکٹ مارکیٹ کی تزئین و مرمت شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ اس سے علاقے کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مرکزی اور گجرات حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے مستقل کام کر رہی ہے۔
ایک اور پروگرام میں، جناب امیت شاہ نے ویشنو دیوی اور کھودیار کنٹینر فلائی اوور اور پنسار ریلوے اوور برج کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ اس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی جس سے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ میں جناب مودی کی سربراہی میں گجرات حکومت کی کوششوں کی ستائیش کرتا ہوں کہ COVID-19 وبائی امراض کے دوران بھی ان ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جاسکا۔
وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے گاندھی نگر پارلیمانی حلقہ میں گجرات ہاؤسنگ بورڈ کی ازسر نوبازآبادکاری و ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں وزیر اعلی جناب وجئے روپانی، نائب وزیر اعلی جناب نتن پٹیل اور متعلقہ محکمہ کے دیگر اعلی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور سوسائیٹیز کی تعمیر وترقی میں حکومت گجرات کی کوششوں کو سراہا۔
ش ح - س ک
U NO: 5755
(Release ID: 1729322)
Visitor Counter : 189