وزارت دفاع

جنوبی بحریہ کمانڈ میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا

Posted On: 21 JUN 2021 6:31PM by PIB Delhi

جنوبی بحریہ کمانڈ (ایس این سی) میں یوگا کا بین الاقوامی دن منایا گیا، جس میں دفاعی سیکورٹی فوجی دستہ (ڈی ایس سی)، ملٹری انجینیئر سروسز (ایم ای ایس)، دفاعی شہری ملازمین سمیت تمام بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے 21 جون 2021 کو جوش و خروش کے ساتھ ساتویں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کی جس کا موضوع تھا ’یوگا کے ساتھ رہیں -  گھر میں رہیں‘۔ نائب امیر بحریہ اے کے چاولہ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف، ایس این  سی اور محترمہ سپنا چاولہ نے ایک ورچؤل یوگا سیشن میں جنوبی بحریہ کمانڈ کے اہل خانہ کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

ڈجیٹل پلیٹ فارموں پر سادہ اور آسان یوگا آسنوں کا مظاہرہ کیا گیا اور شرکت کنندگان نے اپنی اپنی رہائش گاہوں پر  ”نمستے یوگا ایپ“ اور ”مورار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا“ کی ہدایات کے مطابق انھیں دہرایا۔ یوگا سیشن میں کھڑے اور بیٹھے ہوئے یوگا کے آسن، پرنیام اور سانس لینے کی تکنیک شامل تھی۔ اس کے بعد مراقبہ کی تکنیک پر عمل کیا گیا، جو وزارت آیوش، حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ عام یوگا پروٹوکول پر مبنی تھا۔ ایس این  سی کے تحت آنے والی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پھیلی ہوئی تمام اکائیوں نے بھی یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یوگا کے بین الاقوامی دن کے ایک حصے کے طور پر یوگا سے متعلق خصوصی کوئز ، پوسٹر ، مضمون نگاری کے مقابلے اور یوگا کے ماہرین کے ذریعہ یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کے لیے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ روزانہ یوگا کی مشق کے بارے میں بیدار پیدا کرنے کے لیے مختلف مقامات پر  ”یوگا کے ساتھ رہیں گھر میں رہیں“ موضوع کے ساتھ بینر لگائے گئے اور ساتھ ہی مزید اہلکاروں کو یوگا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے  بین الاقوامی یوگا ڈے کے لوگو کے ساتھ یوگا کی چٹائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

پورے بحر ہند اور اس سے آگے کے علاقوں میں جنوبی بحریہ کمانڈ کے تحت مشن پر تعینات مختلف جہازوں نے  ”بین الاقوامی یوگا ڈے“  کی حقیقی روح کے تحت یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ نائب امیر بحریہ اے کے چاولہ نے ایس این سی پریوار کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ یوگا کی مشق کریں اور یوگا کو زندگی کا ایک طریقہ بنائیں۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

21-06-2021

U: 5741



(Release ID: 1729299) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Tamil