وزارت دفاع

ایئرفورس اکیڈمی میں مشترک گریجویشن پریڈ کا انعقاد

Posted On: 19 JUN 2021 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍ جون  : ایئر فورس اکیڈمی  (اے ایف اے) ڈُنڈیگل، حیدر آباد میں 19 جون 2021  کو  مشترک گریجویشن پریڈ (سی جی پی) کا انعقاد کیا گیا، جو  ہندوستانی فضائیہ کی  فلائنگ اور گراؤنڈ ڈیوٹی شاخوں کے 161  فلائٹ کیڈٹس کی تربیت کے پروگرام  کے کامیاب  اختتام  کو ظاہر کرتا ہے۔ فضائیہ چیف  ایئر چیف مارشل آر کے ایس  بھدوریہ پی وی ایس ایم،  اے وی ایس ایم ،وی ایم ،اے ڈی سی مشترک گریجویشن پریڈ کے مہمان خصوصی  اور جائزہ افسر تھے، جہاں انہوں نے  تربیت مکمل کرنے والے فلائٹ کیڈٹس کو  صدارتی کمیشن سے نوازا۔ اس موقع پر  ہندوستانی بحریہ کے 6  افسران  اور  انڈین کوسٹ گارڈ کے 5  افسران کو  ان کی فلائنگ ٹریننگ  کی کامیابی سے تکمیل پر  ’ونگس‘ کے ایوارڈس سے نواز گیا۔

جائزہ افسر کا استقبال ایئر مارشل آر ڈی ماتھر پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ٹریننگ کمانڈ اینڈ ایئر مارشل آئی پی وپن اے وی ایس ایم، وی ایم کمانڈنٹ ایئر فورس اکیڈمی کے ذریعے کیا گیا ۔ فضائیہ کے چیف کو ان کے پہنچنے پر  پریڈ کے ذریعے جنرل سلیوٹ دیا گیا، جس کے بعد ایک شاندار  مارچ پاسٹ بھی کیا گیا۔ پریڈ کے دوران  توجہ کا خاص مرکز  ’پپنگ سریمنی‘ رہی، جس میں گریجویش فلائٹ کیڈٹس نے اپنی ’اسٹرپس‘ پہنی اور  انہیں مہمان خصوصی کے ذریعے ’ونگس‘ اور  ’بریویٹ‘ سے سرفراز کیا گیا۔ اس  کے بعد نئے  کمیشن افسران کو جائزہ افسر اور دیگر  معزز  شخصیات کی موجودگی میں اے ایف  اے کے کمانڈنٹ کے ذریعے  حلف دلایا گیا۔

پپنگ سریمنی کے بعد جائزہ افسر نے  اپنی تربیت کے مختلف موضوعات میں بہترین مظاہرے کرنے کے لئے تربیت یافتگان کو  انعامات سے نوازا۔ فلائنگ برانچ کے  فلائنگ آفیسر پرجول انل کلکرنی کو  پائلٹس فورس میں آرڈ آف میرٹ  میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے پریسیڈینٹس پلاک کے ساتھ ساتھ  چیف آف دی ایئر اسٹاف سوارڈ آف  آنرسے  سرفراز  کیا گیا۔ جب کہ فلائنگ آفیسر کریتکا کلہری کو گراؤنڈ ڈیوٹی برانچوں میں مجموعی آرڈر ؤف میرٹ میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے پریسیڈنٹس پلاک سے نوازا گیا۔

پریڈ کو خطاب کرتے ہوئے سی اے ایس نے  اے ایف اے اور دیگر  تربیتی اداروں کی  ان کے تربیتی  بنیادی ڈھانچے پر کووڈ – 19  کے سخت دباؤ کے باوجود تربیت کی بروقت  تکمیل کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران  20500 سے زیادہ پروازی گھنٹوں کے حاصل کرنے میں فضائیہ اکیڈمی کے ذریعے اہم ترین  سنگ میل طے کرنے کی تفصیلات پیش کیں، جو اکیڈمی کے ریکارڈ میں اب تک کی بہترین  کارکردگی ہے۔

فضائیہ کے چیف نے بے مثال اور تیزی سے آگے بڑھ رہی  سلامتی کی چنوتیوں کا ذکر کیا اور  جوان افسروں کو یاد دلایا کہ وہ  ہندوستانی فضائیہ میں ایک ایسے وقت میں شامل ہو رہے ہیں جب ٹیکنالوجیوں اور جنگی صلاحیتوں کے اجتماع سے فضائیہ میں ایک زبردست  تبدیلی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے ایک بڑے  خود کاری اور نیٹ ورکنگ پروگراموں کی ترقی اور فعالیت کے ساتھ کارروائیوں کے طور وطریقوں اور کارکردگی میں آنے والے بدلاؤ  پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپیل کی کہ جدید ترین ہوائی جہازوں، ہتھیاروں ، سینسر اور ٹیکنالوجیوں کا بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے جوش وجذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور  وہاں پہنچنے کے بعد اپنی  مہارت ثابت کریں۔

اس عظیم تقریب کا افتتاح جونیئر کورس سے پہلی سلامی ملنے کے ساتھ نئے کمیشن  افسروں کے ’آلڈ لینگ سائنے‘ کی روایتی دھن کے ساتھ دھیمی رفتار سے مارچ کے ساتھ ہوا۔ اس کے  بعد وہ سلامی ڈائس کے پیچھے گئے اور  اکیڈمی کے پورٹلوں سے گزرے، جو ہندو ستانی فضائیہ میں  اپنے سفر کی  شروعات کا  مظہر ہے۔

پلیٹس پی سی-7 ایم کے-11 ہاکس، کرنس اور چیٹکس کے ساتھ ساتھ سارنگ، سریو کرن ہوائی جہازوں کے فلائی پاس اور آکاش گنگا  اسکائی ڈائیونگ ٹیم کے مظاہرے ہیں۔ اس شاندار گریجویشن پریڈ کی رونق میں چار چاند لگا دئیے۔

   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ب- ق ر)

U-5716


(Release ID: 1729028) Visitor Counter : 197
Read this release in: English , Hindi