سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری: ’آتم نبربھر بھارت‘ کے پس پشت اپنی بر آمدات میں اضافہ کرنے اور در آمدات کے لئے ہندوستانی متبادل تلاش کرنے کا جذبہ کار فرما ہے

Posted On: 20 JUN 2021 9:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍ جون  :  روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور  بہت چھوٹے، چھوٹے  اور درمیانی کاروباروں  کے وزیر جناب نتن گڈکری نے  کہا ہے کہ ’آتم نبربھر بھارت‘ کے پس پشت اپنی بر آمدات میں اضافہ کرنے اور جو کچھ ہم  در آمدکرتے ہیں  اس کے لئے ہندوستانی متبادل تلاش کرنے کا جذبہ کار فرما ہے۔ ’ویژن انڈیا‘ کے عنوان پر  منعقدہ روٹری ڈسٹرکٹ کانفرنس 21-2020 (ڈی آئی ایس  سی او این –21) سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی  جی کی  قیادت میں  حکومت نے اگلے پانچ برسوں میں ہندوستان کے  ایک پانچ  ارب ڈالر  کی معیشت  بن جانے کا  ہدف طے کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس  کے فلسفے پر عمل  کرتے ہوئے اور  گرمجوشانہ اقدامات کے ساتھ، حکومت کا مقصد  سرمایہ کاری کا فروغ ،  معاشی ترقی  اور  روز گار کے زیادہ مواقع  پیدا کرنا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ  آسان  اور سب کو  شامل کرنے والے  معینہ مدت  پر مبنی  فیصلہ سازی  کے عمل کے ساتھ  ، شفاف اور  ترقی پر مبنی ماحولیاتی نظام  ایک  خوشگوار ، حوشحال، مضبوط اور  ایک آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں  معاون ثابت ہوگا۔

وزیر موصوف نے  پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے پر ایتھنول اور حیاتیاتی  ایندھن جیسے  سستے اور بہتر متبادل کے استعمال کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ  زراعت کو  توانائی  اور بجلی کی طرف  منتقل کرنا  بہت اہمیت کا حامل ہے، جس کے نتیجے کے طور پر آلودگی میں کمی آئے گی اور کسانوں کو  اچھی قیمتیں ملیں گی اور ملک بھر میں زراعت پر مبنی  صنعتوں کا قیام ہوگا۔ جناب گڈکری نے  کھاد کی کاشتکاری کی  حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو اپنی زرعی پیداوار کو  پوری دنیا میں برآمد کرنا چاہئے۔

وزیر محترم نے کہا کہ ایتھنول اور حیاتیاتی ایندھن  کے استعمال کی ہمت افزائی  کے نتیجے کے طور پر ہندوستانی معیشت میں ترقی  ہوگی ، کیو نکہ ملک میں اس وقت  چاول کا اضافی ذخیرہ ، مکئی کا اضافی ذخیرہ، چینی اور گیہوں کے اضافی ذخرے  موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ’میک ان انڈیا‘ کو فروغ دے کر، سائنس و ٹیکنا لوجی اور اختراع میں بہتری لاکر  اور  کاروبار کرنے میں سہولیات مہیا کرکے  حکومت  کسانوں کی آمدنی کو  دو گنا کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے 8  سے 10  دن کے اندر اندر  آٹو موبائل کی صنعت کے لئے  فلیکس بایو فیول تیار کرنا  لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ایتھنول پیٹرول کے مقابلے میں  بہتر ایندھن ہے، کیونکہ یہ در آمد کا متبادل، سستی قیمت والا، آلودگی سے پاک اور گھریلو طور پر تیار کیا گیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایم ایس ایم ای  شعبے نے  اگلے پانچ برسوں کے دوران  5  کروڑ مزید  ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف  طے کردیا ہے۔ آخر میں وزیر موصوف نے خود کو  لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کے لئے روٹری کا شکریہ ادا کیا۔

مکمل پروگرام کے لئے لنک : https://www.youtube.com/watch?v=4y4uOwzqpBc

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ب- ق ر)

U-5711



(Release ID: 1728974) Visitor Counter : 148


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi