سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور ٹیکنالوجی شہروں کے پھیلاؤ، صحت، زراعت اور ماحولیات جیسے چیلنجوں کا مقابلہ انھیں مقامی طور پر اٹھا کر کرسکتے ہیں: ڈبلیو آئی جی ایچ میں ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری

Posted On: 19 JUN 2021 2:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19جون 2021   ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل  پروفیسر شیکھر سی منڈے نے ایک لکچر میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی شہروں کے پھیلاؤ، صحت، زراعت اور ماحولیات جیسے چیلنجوں کا مقابلہ انھیں مقامی طور پر اٹھا کر کرسکتی ہے۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی  کے ایک خود مختار ادارے دہرہ دون میں قائم واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالن جیولوجی میں’وہ ہم عصر چیلنج جن پر سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ مرکوز کرنی چاہیے‘سے متعلق پروفیسر ایس پی نوٹیال میموریل لیکچر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی  کسی بھی ملک کی فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جو کہ دستورہند کی تشکیل میں شامل ہے اور یہ فضلا کے انتظامیہ، توانائی اور نقل وحرکت جیسے مختلف امور سے نمٹ سکتی ہے۔

پروفیسر منڈے نے آن لائن منعقدہ  لیکچر میں  اجاگر  کیاکہ ’’ہمیں نقل مکانی روکنے کے لیے دیہی علاقوں میں  پینے کے پانی، طبی سہولیات، تعلیم وغیرہ کے لحاظ سے   اعزازی زندگی فراہم کرنا ہوگی اور اس مقصد  کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے حاصل کیا جاسکتا ہے‘‘ یہ لیکچر ڈبلیو آئی ایچ جی کے یوم تاسیس (29 جون 2021) کی تقریبات منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

  انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وبائی امراض کی پیشین گوئی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کی ضرورت ہے نیز ماحولیات پر  انسانیت کے اثرات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔ پروفیسر منڈے نے زور دے کر کہا’’ ہم سب کو طوفان کی پیشگوئی کے فوائد کے بارے میں آگاہی ہے لہٰذا ہمیں مختلف قدرتی آفات کے خطرےکو کم سے کم کرنے کے لیے پیشگوئی کے تئیں پیشرفت کرنی ہوگی۔ مستقبل کو محفوظ بنانا موجودہ نسل کی ایک بہت بڑی ذمے داری ہے۔ ہم صحیح سمت میں  صحیح اقدام اٹھا کر آئندہ نسل کو محفوظ اور صحتمند مستقبل فراہم کرسکتے ہیں‘‘۔

انھوں نے میوزیم اور ڈبلیو آئی ایچ جی کی مختلف لیبس کا بھی دورہ کیا۔ڈبلیو آئی ایچ جی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کالا چند سین نے گذشتہ ایک سال میں ڈبلیو آئی ایچ جی کے ذریعے کئے گئے کام پر روشنی ڈالی جن میں متعدد سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012XJ5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UTRZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VUBM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QKXF.jpg

ویبینار اور میوزیم کے دورے سے موصول  ہونے والی جھلکیاں

*****

U.No.5666

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1728667) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi