محنت اور روزگار کی وزارت

زراعت اوردیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ نمبر –مئی 2021ء

Posted On: 18 JUN 2021 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍جون2021:

 

جھلکیاں

  • (بنیاد:=1986-87100)زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ(بنیاد:1987-86=100) مئی 2021 ء کے 8 پوائنٹ بڑھ کربالترتیب  1049(ایک ہزار انچاس)اور 1057(ایک ہزار سنتاون) ہوگیا۔
  • دیہی مزدوروں اور زرعی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اضافہ خاص طورسے غذائی گروپ اعشاریہ (بالترتیب 6.67 اور 6.16پوائنٹ)میں اضافے کی وجہ گیہوں  آٹا، بکرے کا گوشت، تازہ مچھلی، سرسوں کے تیل، مونگ پھلی تیل، دالوں، سبزیوں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔
  • سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آر یل پر مبنی افراط زر کی شرح مئی 2021ء میں بڑھ کر 2.94فیصد اور 3.12فیصد ہوگئی، جو اپریل 2021ء میں بالترتیب 2.66 فیصد اور 2.94فیصد تھی۔
  • اسی سی آئی-ایل اور سی پی آئی-آر ایل کے غذائی اشاریے  پر مبنی افراط زر مئی 2021ء میں بڑھ کر 1.54فیصد اور 1.73فیصد ہوگئی، جو اپریل 2021ء میں بالترتیب1.24 فیصد اور 1.54فیصد تھی۔
  • ریاستوں کے مابین
  1. زری مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریے میں سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر ریاست (+17پوائنٹس) دیکھا گیا اور دیہی مزدوروں کے لئے یہ مہاراشٹر اور جموں و کشمیر ریاستوں میں (+14پوائنٹس ہرایک) دیکھا گیا۔
  2. زرعی مزدوروں کے لئے صار قیمت اشاریہ نمبر میں سے زیادہ کمی تریپورہ ریاست (-3پوائنٹس) دیکھی گئی اوردیہی مزدوروں کے لئے یہ تمل ناڈو اور تریپورہ ریاستوں (-2پوائنٹس ہر ایک)کے ذریعے دیکھی گئی۔

 

 

زرعی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ (بنیاد:=1986-87100)مئی 2021ء کے مہینے کے لئے 8پوائنٹ بڑھ کر بالترتیب 1049(ایک ہزار اُنچاس)اور 1057(ایک ہزار سنتاون)ہوگیا۔زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریے میں اضافے میں اہم تعاون بالترتیب (+)6.67 پوائنٹس اور (+)6.16پوائنٹس کے ساتھ خاص طور سے گیہوں آٹا، بکرے کا گوشت ، تازہ مچھلی، سرسوں کے تیل، مونگ پھلی کے تیل، دالوں، سبزیوں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

اشاریے میں اضافہ ؍گراوٹ الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ رہی۔زرعی مزدوروں کے معاملے میں 18 ریاستوں میں 1سے 17پوانٹس کا اضافہ درج کیا گیا اور جمو ں و کشمیر اور تریپورہ ریاستوں میں بالترتیب 2اور 3پوائنٹس کی کمی درج کی گئی۔تمل ناڈو ریاست 1247پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیل میں سب سے اوپر ہے، جبکہ ہماچل پردیش ریاست 815پوائنٹس کے ساتھ سب نیچے ہے۔

دیہی مزدورں کے معاملے میں 18 ریاستوں میں 1 سے 14 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا اور تمل ناڈو و تریپورہ ریاستوں میں ہر ایک میں 2 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔ تمل ناڈو ریاست 1231 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، جبکہ بہار ریاست 855پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

ریاستوں میں زرعی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ نمبر میں سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر ریاست (+17(کے ذریعے محسوس کیا گیا تھا اور دیہی مزدوروں کے لئے یہ خاص طور سے اضافے کے سبب مہاراشٹر اور جموں و کشمیر ریاستوں میں (+14پوائنٹ ہر ایک) کے ذریعے محسوس کیا گیا۔ ایسا چاول، گیہوں آٹا، جوار، دالوں، سرسوں کے تیل، مونگ پھلی کے تیل، سبزیاں اور پھل، تازہ ؍خشک مچھلی، بکرے کا گوشت، دودھ، چینی، گُڑ، شرٹنگ کپڑا سوتی(مِل)، مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔اس کے برخلاف زرعی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ نمبر میں سب سے زیادہ کمی تریپورہ ریاست(-3پوائنٹس) کے ذریعے محسوس کی گئی اور دیہی مزدوروں کے لئے یہ خاص طورسے چاول، پیاز، تازہ مچھلی، ہری مرچ، ہلدی وغیرہ کی  قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے تمل ناوڈ اور تریپورہ ریاستوں (-2پوائنٹس ہر ایک)محسوس کیا گیا۔

سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی-آر ایل پر مبنی افراط زر کی شرح مئی 2021ء میں 2.94فیصد اور 3.12فیصد رہی، جبکہ اپریل 2021ء میں یہ بالترتیب 2.66فیصد اور 2.94فیصد اور اسی ماہ کے دوران بالترتیب پچھلے سال  8.40 فیصداور 8.12فیصد تھی۔اسی طرح غذائی افراط زر مئی 2021ء میں 1.54فیصد اور 1.73 فیصد رہی ہے، اپریل 2021ء میں بالترتیب 1.24 فیصد اور 1.54 فیصد اور پچھلے سال کے اسی ماہ کےد وران بالترتیب 10.40 فیصد اور 10.21فیصد تھی۔

 

02.png 01.png

 

  1. کل ہند صارف قیمت اشاریہ نمبر (عام اور زمرہ وار)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

اپریل 2021

مئی 2021ء

اپریل 2021ء

مئی 2021ء

عام فہرست

1041

1049

1049

1057

غذا

983

992

990

999

پان، سپاری وغیرہ

1802

1809

1815

1822

ایندھن اور بجلی

1125

1131

1120

1126

کپڑا، بیڈنگ اور فُٹ ویئر

1053

1056

1068

1070

متفرکات

1094

1097

1097

1101

 

 

04.png 03.png

 

تازہ اشاریے کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار(آزادانہ چارج)جناب سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ سی پی آئی –اے ایل اور آر ایل میں اضافے کا بڑی ہوئی مزدورے کے ذریعے زراعت اور دیہی علاقوں میں لگے ہوئے مزدوروں کی آمدنی پر مثبت اثر پڑے گا۔

محنت بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے اشاریہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریے میں اضافہ خاص طور سے گیہوں آٹا، بکری کے گوشت، تازہ مچھلی، مونگ پھلی  کے تیل، سرسوں کے تیل، سبزیوں ، پھل ، دوا، جلانے والی لکڑی اور مٹی کے تیل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔جناب ڈی پی ایس نیگی نے آگے تفصیل سے بتایا کہ دیگر قیمت اشاریہ کی طرح سی پی آئی-اے ایل اور آر ایل میں بھی اس ماہ کے دوران افراط زر میں اضافہ دکھائی دیا۔

جون 2021ء کے لئے سی پی آئی-اے ایل اور آر ایل 20جولائی 2021ء کو جاری کئے جائیں گے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

U-5622



(Release ID: 1728332) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Punjabi