جل شکتی وزارت
نمامی گنگے پروگرام کے تحت مغربی بنگال کے مہیشٹالا میں 35 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ترقی کے معاہدے پر دستخط ہوئے
Posted On:
17 JUN 2021 7:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 18 ،جون 2021 : گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی)، کولکاتا میٹروپولیٹن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایم ڈی اے) اور میسرز مہیشٹالا ویسٹ واٹر مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرز وشوراج انوائرنمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کی تشکیل کردہ ایک ایس پی وی) کے مابین سہ فریقی مراعات کا معاہدہ ہوا۔ جس میں 35 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تیاری کے لئے مہیشٹالا کے لئے ہائبرڈ سالانہ پی پی پی موڈ پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ 273.52 کروڑ روپئے کی لاگت سے ہوا ہے۔ اس موقع پر این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل، راجیو رنجن مشرا اور این ایم سی جی کے ایگزیکیوٹیو پروجیکٹس ڈائریکٹر شری اشوک کمار سنگھ موجود تھے۔میسرز مہیشٹالا ویسٹ واٹر مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرز وشوراج انوائرمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کی تشکیل کردہ ایک ایس پی وی) کے مابین سہ فریقی مراعات کا معاہدہ ہوا۔ ان کے ساتھ ہی ایم ڈی اے اور مراعات یافتہ افراد نے بھی شرکت کی۔
اس پروجیکٹ کا مقصد شہر میں موجود سیوریج کی پریشانیوں اور گنگا میں اس کے نتیجے میں گندگی کی نکاسی اور آلودگی کا خیال رکھنا ہے۔ اس پروجیکٹ کے نفاذ کے بعد ، مہیشٹالہ شہرسے دریائے گنگا میں گندے پانی کو خارج نہیں کیا جائے گا، جس سے ندی میں آلودگی کو کم کیا جا سکے گا ۔
مہیشٹالا دریائے گنگا کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق اس شہر کی مجموعی آبادی 449423 ہے۔ پروجیکٹ کے اہم اجزاء حسب ذیل ہیں:-
- ایس ٹی پی – 35 ایم ایل ڈی
- پمپنگ اسٹیشن - 4 نمبر
- ایم پی ایس – 35 ایم ایل ڈی ، 1 نمبر
- ڈائیورژن ڈھانچے - 6 نمبر
- رائزنگ مینز کی بچھاوٹ- 5989 نمبر
- کشش ثقل سیور کی مرمت اور بحالی - 1145 میٹر
- ای پی ایس – 35 ایم ایل ڈی
- 15 سال تک آپریشن اور بحالی
ش ح۔ س ک۔ ر ب
U. NO. 6014
(Release ID: 1728239)
Visitor Counter : 179