ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی حکومت نے بھارت کے بنجر زمین اور زمین کے کٹاؤ کا ایٹلس جاری کیا

Posted On: 17 JUN 2021 7:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍ جون  :   ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب  بابل سپریو نے آج  صحت اور  پائیدار  ایکو سسٹم کے لئے زمین کے کٹاؤ کو روکنے اور  اس کی  پہلے کی حالت حاصل کرنے کے لئے بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی۔ بنجر زمین اور  خشک دن کے موقع پر منعقد ایک ورچوئل پروگرام تقریب میں جناب سپریو نے کہا کہ اس سے بہتر معیشت اور  مجموعی  انسانی  فلاح وبہبود میں مدد ملے گی۔

سبھی  ماحولیات اور  اقتصادی  خدشات  میں زمین کے  اہم  کردار  کو سمجھنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے مقصد سے وزارت نے بنجر زمین اور  خشک دن منایا۔ اس طرح کے خدشات کا سامنا دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت بھی کر رہا ہے۔

اس موقع پر جناب  بابل سپریو نے بھارت کی بنجر زمین اور  زمین کے کٹاؤ  ایٹلس کا  جدید ترین ورژن جاری کیا۔ اسے  احمد آباد میں واقع ایپلی کیشن سینٹر، اسرو نے شائع کیا ہے۔ یہ ایٹلس 19-2018  کے  وقتی مدت  کے لئے زمین کے کٹاؤ کا  ریاستی سطح پر  رقبے کو دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ  04-2003 سے لے کر 19-2018  تک یعنی  15  سالوں کی مدت کے لئے  تجزیاتی تبدیلی بھی فراہم کرتا ہے۔

وزارت میں سکریٹری جناب آر پی گپتا نے  کہا کہ اس ایٹلس کے اہم نتائج نہ صرف  ایک تیار  حوالہ جات کے طور پر کار آمد ہے بلکہ  اہم  بیس لائن اور عارضی اعداد وشمار اور تکنیکی  معلومات فراہم کرکے  زمین کی پہلی  حالت  حاصل کرنے کے اہداف کے لئے تصور شدہ قومی ایکشن پلان کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اس پروگرام میں کافی ٹیبل بک ’’انڈیا ہوسٹنگ  یو این سی سی ڈی- سی او پی 17‘‘ کا اجراء اور  یو این سی سی ڈی  - سی او  پی 14 پر  ایک مختصر فلم  کا بھی اجراء ہوا۔ اس پروگرام کا انعقاد  لوگوں اور گروپوں کو  ایسی پہل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو  زمین کو  صحت مند اور   پیدا وار بنائے رکھ سکیں۔

بھارت نے ستمبر 2019  میں زمین کے کٹاؤ سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے اجلاس  (یو این سی سی ڈی)  کے  پارٹیوں کے اجلاس  ( سی او پی-14) کے  14 ویں اجلاس کی  میزبانی کی تھی۔ بھارت  زمین کے کٹاؤ  کے غیر جانب دار (ایل ڈی ایم) کی قومی عہد بستگی کو حاصل کرنے اور 2030  تک  26 ملین  ہیکٹئر زمین کے کٹاؤ کی  پہلے کی حالت حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے، جو  زمینی  وسائل کے پائیدار  اور امید افزا استعمال پر مرکوز ہے۔

 بھارت ماحولیات کی حفاظت اور تحفظ کے لئے متعلقہ  بین الاقوامی اتحادوں کے مرکز میں زمین  کے کٹاؤ کے معاملوں کو لانے میں سب سے آگے رہا ہے، بھارت سرکار نے زمین کو پہلے کی حالت میں لے جانے سے متعلق  قومی عہد بستگی کو  حاصل کرنے کی سمت میں  پیش رفت کرنے کے لئے اجتماعی نقطہ نظر کو اپنا یا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-6007



(Release ID: 1728196) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Punjabi