امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سونے کے زیوارت کی لازمی ہال مارکنگ کل 16 جون سے نافذ


گولڈ ہال مارکنگ نافذ کرنے میں اگست کے آخر تک کوئی جرمانہ نہیں

سونے کے زیورات کا لازمی ہال مارک سرٹیفکیشن صارفین اور کاروبار دونوں کے لئے بہتر ہے: جناب پیوش گوئل

اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ وسیع طور پر مشاورت کی گئی

امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم، ریلوے اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں سونے کے زیورات کی ہال مارکنگ میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرس سے ملاقات کی

Posted On: 15 JUN 2021 11:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍ جون:  سونے کے زیورات کی لازمی ہال مارکنگ 16 جون 2021  سے  نافذ ہونے جاری ہے، اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ  وسیع مشاورت کی بنیاد پر درج ذیل فیصلے لئے گئے ہیں۔

1-      ابتدائی طور پر ملک کے 256  اضلاع سے  ہال مارکنگ کا آغاز کیا جائے گا، جہاں جانچ کرنے والے مارکنگ سینٹرس ہیں۔

2-      40 لاکھ روپے تک کے سالانہ کاروبار کرنے والے جوئلرس کو ضروری ہال مارکنگ سے رعایت دی جائے گی۔

3-      بھارت سرکار کی تجارتی پالیسی کے مطابق جیولری کی بر آمد اور دوبار در آمد بین الاقوامی  نمائش کے لئے زیورات  حکومت کی طرف سے منظور شدہ بی 2 بی گھریلو نمائش کے لئے زیورات کو لازمی  ہال مارکنگ سے چھوٹ دی جائے گی۔

4-      اضافی  20، 23،  اور 24 کیرٹ کے سونے کے لئے ہال مارکنگ کی بھی  اجازت ہوگی۔

5-      گھڑیاں، فاؤنٹن پن اور خاص قسم کے زیورات  جیسے کندن، پولکی اور جڑاؤ کو  ہال مارکنگ سے چھوٹ دی جائے گی۔

6-      جوئلرس، صارفین سے بنا ہال مارک کے پرانے سونے کے زیورات کو مسلسل واپس خرید سکتے ہیں۔

7-      سونے کے زیورات کے صنعت کاروں،تھوک فروشوں ،  خردہ فروشوں کو مناسب وقت دینے کے لئے اگست کے آخر تک کوئی جرمانہ نہیں عائد ہوگا۔

اگر جوئلر کے ذریعے ممکن ہو تو پرانے زیورات کو جیسے ہیں، اسی شکل میں یا پگھلانے کے بعد نئے زیورات بنا کر ہال مارک کیا جاسکتا ہے۔

اس اسکیم کے نفاذ کے دوران  سامنے آنے والے ممکنہ  امور پر  غور وفکر کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرس محصولات کے عہدے داران اور قانونی ماہرین کے نمائندوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WZQK.jpg

 

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ  تعمیری  مشوروں کا ہمیشہ  خیر مقدم ہے اور  اس کا مؤثر نفاذ ہونا چاہئے۔ یہ جانکاری میں رکھا جاسکتا ہے کہ ہال مارکنگ پہلے  15 جون 2021  سے  شروع ہونے والی تھی۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس کی ہال مارکنگ اسکیم کے تحت جوئلرس ہال مارک والے زیورات  بیچنے  اور جانچ اور ہال مارکنگ مراکز کی نشان دہی کے لئے درج ہیں۔ بی آئی ایس (ہال مارکنگ) ریگولیشن 14 جون 2018  کو نافذ  ہوا تھا۔ ہال مارکنگ صارفین / زیورات  خریداروں  کو  صحیح انتخاب میں اہل بنائے گی اور انہیں سونا خریدتے وقت کسی بھی غیر  ضروری الجھن سے بچانے میں مدد کرے گی۔ فی الحال صرف  30  فیصد  ہندوستانی سونے کی زیورات کی ہال مار کنگ ہے۔

سونے کے زیورات  کی ہال مارکنگ ، سونے کی بتائی گئی  معتبریت پر  تیسرے فریق کی یقین دہانی کے ذریعے سونے کے زیورات کی  یقین دہانی  اور صارفین کو اطمینان دلانے کے ضروری ہے۔ یہ قدم بھارت کو  دنیا میں  سونے کی مارکیٹ کے ایک بڑے مرکز کی حیثیت سے  ترقی دینے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ  دھیان میں رکھا  جائے کہ پچھلے 5  سالوں میں اے اینڈ ایچ  مراکز میں 25  فیصد کا اضافہ ہو اہے۔ پچھلے 5  برسوں میں اے اینڈ ایچ  مراکز کی تعداد  454 سے بڑھ کر  945  ہوگئی ہے۔ فی الحال  940  پرکھ کرنے والا ایک ہال مارکنگ مرکز آپریٹ کر رہا ہے۔ اس میں سے  84  اے ایچ سی حکومت کے ذریعے دی گئی  سبسڈی اسکیم کے تحت مختلف اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔

فی الحال اے اینڈ ایچ  سینٹر میں ایک دن میں 1500 زیورات کو  ہال مارک کرسکتے ہیں۔ اے اینڈ ایچ  سینٹر کے  ہر سال  تخمینہ کردہ   ہال مارکنگ صلاحیت  14 کروڑ  اشیاء (500 اشیاء فی شفٹ اور 300  کام کے دن مناتے ہوئے) ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق ہندوستان میں تقریبا 4 لاکھ جوئلرس ہیں، جن میں سے صرف  35879 پی آئی ایس سے تصدیق شدہ ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع ح - ق ر)

U-6010


(Release ID: 1728137) Visitor Counter : 257


Read this release in: English , Hindi