وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ نے مہاراشٹر کی ریوڈانڈا بندرگاہ کے نزدیک ڈوبتے ہوئے بحری جہاز ایم وی منگلم کے عملے کے تمام 16 ارکان کو بچاکر نکال لیا ہے

Posted On: 17 JUN 2021 9:39PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 17 جون 2021 کو مہاراشٹر کی بندرگاہ ریوڈانڈا کے نزدیک ڈوبتے ہوئے بحری جہاز ایم وی منگلم کے عملے کے تمام 16 ارکان کو بچالیا ہے۔

ممبئی کے سمندر میں بچاؤ کارروائیوں میں تامل میل قائم کرنے والے مرکز (ایم آر سی سی) کو بھارتی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی منگلم سے اطلاع ملی تھی کہ ریوڈانڈا بندرگاہ سے لگ بھگ تین کلو میٹر کے فاصلے پر جہاز جزوی طور پر ڈوب رہا ہے اور جس پر عملے کے 16 ارکان سوار ہیں ۔

ایم آر سی سی کی ٹیم نے بچاؤ کارروائی شروع کرتے ہوئے انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز سبھدرا کماری چوہان کو اس اہم کام پر تعینات کردیا ۔ اس کے علاوہ دمن کے مقام پر انڈین کوسٹ گارڈ فضائی اسٹیش سے آئی سی جی کے دو چیتک ہیلی کاپٹروں کو بھی تعینات کردیا گیا ۔ مانسون کی طوفانی ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے آئی سی جی نے تیزی سے سمندر اور فضامیں مربوط کارروائی کا آغاز کرکے 16 زندگیاں بچالیں۔

بحفاظت بچائے گئے عملے کو ریو ڈانڈا لے جایا گیا اور وہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔عملے کے تمام ارکان محفوظ او رصحت مند ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(1)JW9Z.jpg

 

 

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.6004



(Release ID: 1728123) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Marathi