ارضیاتی سائنس کی وزارت

مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) دیو، سورت، نندوربار، بھوپال، نوگاؤں، ہمیر پور، بارہ بنکی، بریلی، سہارن پور، امبالا اور امرتسر سے گزر رہی ہے


مغربی ہواؤں کے تیز ہونے کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان کے باقی حصوں میں مانسون کی پیشرفت میں سست روی کا امکان ہے

Posted On: 15 JUN 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15جون،2021۔بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق:

(جاری کرنے کا وقت: 14:30 بھارتی معیاری وقت، منگل 15 جون 2021)

کل ہند موسم کا خلاصہ اور پیش گوئی بلیٹن:

  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اس وقت 20.5  ڈگری شمالی عرض البلد / 60 ڈگری مشرقی طول البلد، دیو، سورت، نندوربار، بھوپال، نوگاؤں، ہمیر پور، بارہ بنکی، بریلی، سہارنپور، امبالا اور امرتسر سے گزر رہی ہے۔
  • وسطی عرض البلد پر مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کا راج غالب ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے مانسون کی پیش قدمی شمال مغربی ہندوستان کے بقیہ حصوں کی طرف آہستہ آہستہ ہونے کا امکان ہے۔ مانسون کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر تازہ ترین جانکاریاں دستیاب کرائی جائیں گی۔
  • ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ مشرقی اتر پردیش اور اس سے ملحقہ بہار سے زیادہ ہے اور اس کے ساتھ آنے والا چکرواتی گردش وسطی کرہ متغیرہ تک سرگرم ہے۔ اس کے مغرب اور شمال مغرب کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔
  • ایک ٹرف مغربی راجستھان سے ہریانہ، جنوب مغربی اتر پردیش اور شمال مغربی خلیج بنگال تک پھیلی ہوئی ہے، ہوا کے کم دباؤ کے مرکز کا علاقہ مشرقی اترپردیش اور ملحقہ بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور  سطح سمندر سے 9 کلومیٹر اوپر تک ہے۔
  • مندرجہ بالا نظام کے اثر سے:
  • اگلے 5-4 کے دوران مشرقی، وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں الگ الگ جگہوں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کافی حد تک وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے، اگلے 3 دن کے دوران اس خطے میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش اور 15 جون کو الگ الگ جگہوں بھاری بارش کا بھی بہت امکان ہے۔
  • اگلے 2 دن کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں الگ الگ مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کافی حد تک وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد مشرقی اترپردیش کے علاوہ بارشوں کی سرگرمیوں میں کمی کا امکان ہے جہاں آئنده 5-4 دن کے دوران کافی حد تک وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ اگلے 5 دن کے دوران مشرقی اتر پردیش میں کہیں کہیں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور مشرقی اتر پردیش میں 15 تاریخ کو بھی انتہائی بارش کا امکان ہے۔

ایک ساحل سمندر سے ٹرف شمالی مہاراشٹر کے ساحل سے لے کر شمالی کیرالہ کے ساحل تک جاتی ہے۔اس کے اثر کے تحت اگلے 3 دنوں کے دوران جنوبی کونکن، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ جگہوں پر وسیع پیمانے پر گرج جمک کے ساتھ بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

15جون کو اتراکھنڈ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، پنجاب اور ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی میں معتدل سے تیز آندھی کے ساتھ بارش اور تیز تیز طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں گھر کے باہر رہنے والے لوگ اور جانور زخمی ہوسکتے ہیں۔

(براہ کرم مزید تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں)

برائے مہربانی مخصوص مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے موسم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں، زرعی موسم ایڈوائزری کے لئے میگھدوت ایپ اور  بجلی گرنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ضلع وار وارننگ کے لئے ریاستی ایم سی / آر ایم سی کی ویب سائٹوں کو ملاحظہ کریں۔

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5500


(Release ID: 1727422) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Punjabi