ارضیاتی سائنس کی وزارت

مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم ) دیو، سورت ، نندربار، بھوپال ، نوگاوں ، ہمیرپور، بارہ بنکی ، بریلی ، سہارنپور،انبالہ اور امرتسرسے ہوکرگزررہی ہے


مغربی ہواؤں کی تیز ہونے کی وجہ سے شمال مغربی بھارت  کے باقی حصوں میں مانسون کی رفتاردھیمی ہونے کا امکان

Posted On: 14 JUN 2021 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی 14؍جون :ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے قومی موسم کی پیش گوئی کرنے والے مرکزکے مطابق

(پیر14جون ، 2021شام ، جاری کرنے وقت 16.30آئی ایس ٹی )

پورے ہندوستان کے موسم کی سمری اور پیش گوئی بلیٹن

  • مانسون کی شمالی حد این ایل ایم اس وقت 20.5°N/ Long. 60°E, مشرقی سمت دیو، سورت ، نندربار، بھوپال ، نوگاوں ، ہمیرپور، بارہ بنکی ، بریلی ، سہارنپور، انبالہ اور امرتسر سے ہوکرگزررہی ہے ۔
  • مغربی ہواؤں کے وسطی طول البلدپرتیز ہونے کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان کے باقی حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کی رفتاردھیمی ہونے کا امکان ہے ، مانسون کی پیش رفت پرلگاتارنگرانی رکھی جائے گی اور روزانہ بنیاد پر مزید اپڈیٹ فراہم کرائی جائے گی ۔
  • کم دباؤ کا علاقہ جھارکھنڈ اوراس سے متصل حصوں کے اوپربناہواہے اور اس کے ساتھ ہی بنا گردابی ہواوں کاایریا وسطی –ٹروسفیرک سطحو ں تک بناہواہے اس کے مغرب اورشمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے ۔ مغربی راجستھان سے شمال مغربی خلیج بنگال کی خلیج کے بیچ ایک ٹرف بناہواہے ۔ایک دیگر ٹرف بحرعرب کے وسطی مشرقی حصوں سے جنوبی کونکن تک بناہواہے ۔ جنوبی مہاراشٹرکے ساحلی حصوں سے شمالی ساحلی حصوں سے شمالی ساحلی کیرل کے بیچ بھی ساحلی ٹرف سرگرم ہیں۔
  1. مذکورہ نظام کے اثرکے تحت

مشرقی وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اگلے چارپانچ دنوں کے دوران بیش ترمقامات پر بارش کے ساتھ ایک دومقامات پر بادلوں کی گھن گرج ہونے اوربجلی گرنے کاامکان ہے ۔ ان علاقوں میں آئندہ 4دنوں کے دوران انتہائی شدید بار ش ہوسکتی ہے ۔ بہارمیں ایک دومقامات پر موسلادھاربارش ہوسکتی ہے ۔

2-کونکن ،گوا، کرناٹک اورماہے میں اگلے چاردنوں کے دوران بیشترمقامات پربارش ہونے کا امکان ہے ، ان حصوں میں ایک دومقامات پربھاری سے انتہائی بھاری بارش کے ساتھ بادلوں کے گرجنے اور بجلی گرنے کا اندیشہ ہے ۔ کونکن ، گوااورساحلی کرناٹک میں 14و 15جون کو انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے ۔

3-شمال مغربی ہندوستان میں اگلے تین دنوں کے دوران کچھ مقامات پر گرج اوربجلی کڑکنے کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے اس کے بعد مشرقی شمالی ریاست کو چھوڑ کر باقی حصوں میں بارش کی سرگرمیاں کم ہوجائیں گی جبکہ مشرقی اترپردیش میں بیشترمقامات پربارش جاری رہے گی ۔ مشرقی اترپردیش میں اگلے پانچ دنوں کے دوران زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔15جون کو مشرقی اترپردیش میں بارش کی شدت سب سے زیادہ ہوگی ۔

اتراکھنڈ ، اترپردیش ، راجستھان ، مدھیہ پردیش  اوربہارمیں 14اور15جون کو جب کہ جھارکھنڈ میں 14جون اورپنجاب ہریانہ میں 15جون کو بادلوں کے اوسط سے تیز گرجنے کے ساتھ کئی باربجلی کڑکنے کے واقعات رونماہوسکتے ہیں ، تیز ہوائیں بھی چلیں گی ان قدرتی واقعات کے سبب گھرسے باہرکام کرنے والوں اورمویشیوں کے لئے خطرہ پیداہوسکتاہے۔

 

**********

)15.6.2021 (ش ح ۔ح ا ۔ع آ

U-5478



(Release ID: 1727151) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi