ریلوے کی وزارت

پورے ملک میں آکسیجن ایکسپریس  کے ذریعہ 30455 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن  فراہم کیاگیا


آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ ملک کی جنوبی ریاستوں میں 16000 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن پہنچایا جا چکا ہے

424 آکسیجن  ایکسپریس نے پورے ملک میں آکسیجن کی فراہمی مکمل کی

آکسیجن ایکسپریس نے اب تک  ایل ایم او کے 1748 ٹینکروں کو پہنچایا اور 15 ریاستوں کو راحت پہنچائی

آکسیجن ایکسپریس نے تمل ناڈو میں 5000 میٹرک سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن  سپلائی کی ہے

آکسیجن ایکسپریس ریاست آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 3700 اور 3800 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن فراہم کرچکی ہے

مہاراشٹر میں 614 میٹرک  ٹن ، اترپردیش میں تقریبا  3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، دہلی میں 5722 میٹرک ٹن،  ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 3862 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو میں 5054 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 3744 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 2972 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 480 میٹرک ٹن آکسیجن اتاری جا چکی ہے

Posted On: 14 JUN 2021 7:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 جون         تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے بعد ، انڈین ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر امدادی امداد کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی خدمت میں 30000 میٹرک ٹن مائع میڈیکل آکسیجن (LMO) کی ترسیل کا سنگ میل عبور  کر لیا ہے۔

اب تک ، انڈین ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 1748سے زیادہ ٹینکروں میں 30455 میٹرک ٹن  سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 424 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی  ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 16000 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچایا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے ریاست آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں بالترتیب 3700 ، 3800 اور 5000 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او فراہم کی ہے۔

اس ریلیز کے وقت تک ، 20 ٹینکروں میں 362 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او  لے کر 4 بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس  اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے اپنی شروعات 51 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک  ٹن آکسیجن فراہمی کے ساتھ کی تھی۔

ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ وہ درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچائے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ آکسیجن  ریلیف 15 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور آسام تک پہنچ  چکی ہے۔

اس ریلیز کے وقت تک ، مہاراشٹر میں 614 میٹرک  ٹن ، اترپردیش میں تقریبا  3797 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن ، دہلی میں 5722 میٹرک ٹن،  ہریانہ میں 2354 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 3862 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو میں 5054 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 3744 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 2972 میٹرک ٹن ، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 480 میٹرک ٹن آکسیجن اتاری جا چکی ہے۔

ابھی تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھر کی 15 ریاستوں کے تقریبا 39 شہروں / قصبوں جیسے اترپردیش کے لکھنؤ ، وارانسی ، کانپور ، بریلی ، گورکھپور اور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر ، جبل پور ، کٹنی اور بھوپال ، مہاراشٹر کے  ناگپور ، ناسک ، پنے ممبئی اور شولا پور ، تلنگانہ کے حیدرآباد ، ہریانہ کے فریدہ آباد اور گروگرام ، دہلی میں تغلق آباد ، دہلی کینٹ اور اوکھلا ، کرناٹک کے بنگلورو ، اتراکھنڈ کے دہرادون ، آندھرا پردیش کے نیلور ، گنٹور ، تادی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرلا کے ارناکولم ، تمل ناڈو کے تروولور ، چنئی ، توتیکورین ، کوئمبٹور اور مدورائی ،  پنجاب کے بھٹنڈا اور پھلّور ، آسام  کے کامروپ اور جھارکھنڈ کے  رانچی میں  ایل ایم او اتارا جا چکا ہے۔

انڈین  ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کی نقشہ سازی کی ہے اور ریاستوں کی ابھرتی ہوئی ضرورت کے ساتھ خود کو تیار رکھاہے۔ ایل ایم او  کی فراہمی کیلئے ریاستیں  انڈین ریلوے کو ٹینکر مہیا کراتی ہیں۔

انڈین ریلوے  مختلف ریاستوں کو مائع میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے لیے ادھر سے ادھر دوڑ رہا ہے ۔ آکسیجن ایکسپریس مغرب میں ہاپا ، بڑوڈا ، مندرا اور مشرق میں راور کیلا ، درگا پور ،  ٹاٹا  نگر ، انگول  سے آکسیجن لے کر منظم اور منصوبہ بند طریقے سے اتراکھنڈ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش اور آسام  میں آکسیجن فراہم کر  رہا  ہے۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آکسیجن کی امداد کو تیز ی  سے  وقت پرپہنچا جائے ، انڈین ریلوے نے آکسیجن ایکسپریس مال بردار ٹرین چلانے میں نئے اور بے مثال معیار قائم کررہا ہے۔ طویل فاصلے  کے زیادہ تر معاملوں میں ان اہم مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار 55  کیلو میٹر سے زیادہ  رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے  گرین کوریڈور پر  ایمرجنسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف زون کی آپریشنل  ٹیمیں انتہائی مشکل حالات میں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ ڈرائیور کی ٹیم بدلنے جیسی تکنیکی ضروریات کے لیے ٹرین کے رکنے کا وقت کم کر کے ایک منٹ کر دیا گیا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس  کی بلا رکاوٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ٹریک کو مسلسل کھلا رکھا جا رہا ہے اور چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ 

یہ سب کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ دوسری مال بردار ٹرین کی رفتار  میں بھی کمی نہ آئے ۔

آکسیجن کی ڈھلائی ایک مشکل عمل ہے اور اس سے وابستہ اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔مزید کچھ اور آکسیجن ایکسپریس دیر رات کو اپنے اپنے منزل کی طرف روانہ ہوں گی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (14.06.2021)

U-5468



(Release ID: 1727127) Visitor Counter : 150