بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے 130.1میگاواٹ کی ڈگماراہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی شروعات کے لئے بہار اسٹیٹ ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (بی ایس ایچ پی سی)کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے


توانائی کے وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر اور آنے والی نسل کے لئے حیاتیاتی ایندھن سے غیر حیاتیاتی ایندھن میں تبدیل کرنے کے تناظر میں ہائیڈرو پاور بہت اہم

Posted On: 14 JUN 2021 6:21PM by PIB Delhi

130.1میگاواٹ کی ڈگمارا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ضلع سوپول کے آغاز کے لئے ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے 14 جون 2021ء کو این ایچ پی سی اور بی ایس ایچ پی سی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخظ کئے گئے۔ اس موقع پر حکومت ہند کے عزت مآب وزیر مملکت  برائے توانائی اور نئی و قابل تجدید توانائی (آزادانہ چارج) و صلاحیت سازی اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ، بہار سرکار وزیر توانائی جناب بجندر پرساد یادو  اور بھارت سرکار کے سیکریٹری (توانائی)جناب آلوک کمار موجود تھے۔

 

130.1میگاواٹ کی ڈگمارا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ضلع سوپول کے آغاز کے لئے ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے 14 جون 2021ء کو این ایچ پی سی لمٹیڈ اور بہار اسٹیٹ ہائیڈرو الیکٹرک پاور کاروپوریشن لمٹیڈ(بی ایس ایچ پی سی)کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کنندگان نے دستخط اور تبادلہ بھارت سرکار کے عزت مآب وزیر مملکت برائے توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی(آزادانہ چارج) اور صلاحیت سازی و کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ  اور بہار سرکار کے عزت مآب وزیر توانائی جناب بجندر پرسادیادو کی موجودگی میں کیا۔

این ایچ پی سی کی طرح سے این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر (پروجیکٹ)جناب وشو جیت بسو نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔وہیں بی ایس ایچ پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آلوک کمار نے بہار سرکار کی طرف سے دستاویز پر دستخط کئے۔اس موقع پر بھارت سرکار کی وزارت توانائی سے بھارت سرکار کے سیکریٹری(توانائی)جناب آلوک کمار، ایڈیشنل سیکریٹری جناب اشیش اپادھیائے، ایڈیشنل سیکریٹری جناب ایس کے جی رہاٹے، ایڈیشنل سیکریٹری جناب وویک کمار دیوانگن اور ایڈیشنل سیکریٹری(ہائیڈرو)جناب تنوے کمار موجود تھے۔ان کے علاوہ بہار سرکار کے سیکریٹری(توانائی) جناب سنجیو ہنس ، بہار سرکار کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب پرتیہ اَمرت، پی ایس ایچ پی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آلوک کمار و این ایچ پی سی کی طرف سے این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب این کے جین،ڈائریکٹر(عملہ)جناب این کے جین، ڈائریکٹر (تکنیک) جناب وائی کے چوبے، ڈائریکٹر (مالیات)جناب آر پی گوئل، ڈائریکٹر (منصوبہ جات)جناب وشو جیت بسو اور سی وی او جناب اے کے سریواستو بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بھارت سرکار کے عزت مآب وزیر مملکت برائے توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی (آزادانہ چارج) و صلاحیت سازی اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے این ایچ پی سی کو منصوبے کے شروع کرنے میں اس کے فوری رد عمل اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا، جو ہائیڈرو پاورکے فروغ کے اس کے مقصد کے تعلق سے اس کے گہرے جذبے کو دکھاتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں اور آنے والی نسل کے لئے حیاتیاتی سے غیر حیاتیاتی ایندھن میں تبدیلی کے تناظر میں ہائیڈرو پاور بہت اہم ہے۔

وہیں اپنے خطاب میں بہار سرکار کے وزیر توانائی جناب بجندر پرساد یادو نے ڈگمارا منصوبے کے آغاز کے لئے ریاستی سرکار کی طرف سے وزارت توانائی اور این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ریاست میں کثیر رخی ترقی اور خوشحالی لائے گا۔

این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے کہا کہ جہاں تک سبز توانائی کا تعلق ہے ، بہار کے بجلی شعبے کے تناظر میں ڈگمارا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ایک تاریخی منصوبہ ہوگا۔ انہوں نے آگے کہا کہ صاف اور سبز بجلی پیدا کرنے کے علاوہ اس کے آغاز سے خطے میں سماجی، اقتصادی و بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھاوا ملے گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

بہار کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ 130.1میگاواٹ کا ڈگمارا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کو این ایچ پی سی کی ملکیت کی بنیاد پر شروع کیا جانا ہے۔ ہائیڈرو الیکٹرک کے شعبے میں این ایچ پی سی بھارت سرکار کی وزارت توانائی کے تحت زمرہ –اے کی ایک منی رتن کمپنی ہے۔ موجودہ وقت میں این ایچ پی سی کے پاس 24آپریشنل پاور اسٹیشن ہے، جن کی کل مصدقہ صلاحیت 7071میگاواٹ ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(14.06.2021)

(U: 5464)



(Release ID: 1727115) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil