ارضیاتی سائنس کی وزارت

آسام ، میگھالیہ ،ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اورسکّم میں کچھ مقامات پر آج اور 10 جون کو اوڈیشہ میں بھاری سے زبردست بارش کے کافی امکانات


شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوںمیں 8سے 10 جون کے دوران تیز ہوائیں ( 35-25 کلومیٹر فی گھنٹہ ) چلنے کا امکان ہے

Posted On: 06 JUN 2021 7:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی14 جون2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات کے قومی موسم کی پیش گوئی  مرکز کے مطابق  :

(اتوار 6 جون  2021 ، شام ، جاری ہونے کا وقت : ساڑھے چار بجے آئی ایس ٹی )

کل ہند موسم خلاصہ اور پیش گوئی

موسم کی اہم خصوصیات

  • جنوب مغربی مانسون  وسطی بحرعرب   کے کچھ اور حصوں ، مہاراشٹر کے کچھ اور حصوں  ،  پورے کرناٹک ،  تلنگانہ کے کچھ اور علاقوں  ، پورے تمل ناڈو  ،  آندھر پردیش کے  کچھ علاقوں  ،  وسطی خلیج بنگال اور بنگال کی  شمال مشرقی خلیج   کے دیگر حصوں  ہندوستان کی مشرقی ریاستوں ( ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ ،  آسام  اور میگھالیہ ، اروناچل پردیش ) ،   ذیلی  ہمالیائی  مغربی بنگال اور سکم کے زیادہ ترحصوں  میں آج ، 6  جون  2021  کو مزید آگے بڑھ گیا ہے ۔
  • مانسون کی  شمالی حد ( این ایل ایم  )18.0 ڈگری ارض البلد  65 ڈگری مشرق  ،طول البلد 18.5 ڈگری  شمال / ارض البلد  70 ڈگری مشرق ،  علی باغ  ،  پُنے  ، میدک ، نل گونڈہ ، رینٹا چنٹلا ،  شری ہری کوٹہ ارض البلد  14  ڈگری  شمال  / طول البلد 85.0 ڈگری مشرق ،  16 ڈگری / 88ڈگری ، 20ڈگری شمال / 90.5 ڈگری مشرق  اور 24.0 ڈگری شمال / 89.5 ڈگری مشرق اور باغ ڈوگرہ سے  گجرات  ہے۔
  • جنوب – مشرقی ہواؤں کے  مضبوط ہونے  اور ذیلی -  ہمالیائی مغربی بنگال پر ایک گردابی دباؤ  اور پڑوس میں  نچلے  ڈسٹربینس  سطح کی وجہ سے 4سے  5 دنوں کے دوران  شمال مشرقی ریاستوں   اور  خطے میں الگ الگ مقامات  پر  زبردست بارش ہونے کا اندیشہ ہے، آسام اور میگھالیہ اور ذیلی -  ہمالیائی  مغربی بنگال   اور سکم  میں  8 اور 9 جون کو  ،  7-6 جون کو ناگالینڈ ،  منی پور ،  میزورم  اور تریپورہ میں،  8  اور 9 جون کو اوڈیشہ  کے اوپر ،  10  جون کو   گنگائی  مغربی بنگال میں  ،  آسام اور میگھالیہ اور ذیلی -  ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آج ، 6  جون اور  اوڈیشہ میں 10 جون کو  بھاری سے بہت  زبردست  بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • شمالی مہاراشٹر  کے ساحل سے  شمالی کیرل کے ساحل تک  سمندر کی  اوسط سطح  پر  ساحل سے دور ٹرف  کے اثر  اور کونکن اور گوا کے  نچلے ڈسٹربینس کی سطح  پر ایک گردابی دباؤ کے اثر کے تحت   ، گرج -  چمک کے ساتھ آندھی چلے گی اور وسیع  پیمانے پر  بھاری بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ آج 6  جون  ،  2021  کو جنوبی برصغیر  ہند اور مغربی   ساحل کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔

شمال مغربی ہندوستان کے میدانوں  میں 8سے 10 جون  کے دوران  زور دار سطحی ہوائیں ( 35-25 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔

( برائے مہربانی تفصیلات اور گرافکس کے لئے یہاں کلک کریں )

خصوصی  مقام کی پیش گوئی اور انتباہ کے لئے براہ کرم موسم  ایپ ڈاؤ ن لوڈ کریں، ایگرومیٹ مشورے کے لئے میگھدوت ایپ  او ربجلی کے گرنے کے انتباہ کے لئے دامنی ایپ اور ضلع وار  انتباہ کے لئے ریاستی  ایم سی/ آر ایم سی ویب سائٹوں  پر رابطہ کریں۔

 

*************

ش ح۔ش ت ۔رم

U-5449



(Release ID: 1726945) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Tamil