وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل ہردیپ چندرن نائر-اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم نے آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2021 1:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،1/جون2021،

لیفٹیننٹ جنرل ہردیپ چندرن نائر، اتی وششٹ سیوا میڈل، (اے وی ایس ایم) بدھ سیوا میڈل (وائی ایس ایم) نے یکم جون 2021 کو آسام رائفلز کے 21ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ (آسام رائفلز کو عام طور پر شمال مشرق کی نگہبان کہا جاتا ہے)۔ انہیں آسام رائفلز اور شمال مشرق کا وسیع تجربہ ہے، کیونکہ اس سے پہلے وہ آسام رائفلز میں انسپکٹر جنرل اور کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ ایک بریگیڈ کمانڈر کے طور پر آسام رائفلز بٹالینز کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔

جنرل آفیسر کو 1985 میں سکھ ریجمنٹ میں  کمیشن ملا تھا۔ وہ سینک اسکول ستارہ، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ اور باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں جنگ سے متعلق کارروائیوں کا وسیع تجربہ ہے، کیونکہ وہ سیاچن گلیشئر اور آسام میں اپنی بٹالین (18 سکھ) کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، شمال مشرق میں وہ منی پور اور سکم میں کمپنی کمانڈر، آسام میں بٹالین کمانڈر، منی پور میں بریگیڈ کمانڈر رہ چکے ہیں اور حال ہی میں وہ ناگالینڈ میں آسام  رائفلز کے انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ مہو کے انفینٹری اسکول، بھوٹان میں انڈین ملٹری ٹریننگ ٹیم  میں ایک انسٹرکٹر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ممتاز ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

وہ فوج کے ہیڈکوارٹرس میں ایک کرنل، میجر جنرل اور لیفٹینٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹر، گجرات اور گوا کے علاقے میں ڈیفنس اینٹلی جنس ایجنسی میں بریگیڈیئر جنرل اسٹاف کے طور پر بھی فرائض انجام  دیے ہیں۔

فوجی ہیڈکوارٹر میں اپنے آخری اسائنمنٹ میں وہ بھارتی فوج میں افسران اور جوانوں کی بھرتی سے متعلق ذمہ دار عہدے ‘ڈائریکٹر جنرل ریکروٹنگ’ کے طور پر تعینات تھے۔ انہیں ناگالینڈ میں انسپکٹر جنرل آسام رائفلز (شمال) کی حیثیت سے ان کی کمان کے دوران اتی وششٹ سیوا میڈل، منی پور میں ایک بریگیڈ کی کمان کے دوران ‘یدھ سیوا میڈل’ اور ان تینوں مواقع پر، چیف آف آرمی اسٹاف کمینڈیشن کارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LtGenPCNairDGAR913X.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5448

ش ح۔   ع م ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1726936) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil