وزارت دفاع

انڈومان ونکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف سی آئی این سی اے این نے نکوبار جزائر میں اے این سی کی اکائیوں کا دورہ کیا

Posted On: 03 JUN 2021 7:33PM by PIB Delhi

 

انڈومان و نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے 3 جون 2021 کو نکوبار جزائر میں فوجی یونٹوں اور مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے بحریہ کے فضائی اسٹیشن ،باز، کیمپ بیل بے  اور کارنکوبار میں فضائیہ کے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی کارروائی سے متعلق چوکسی اور تیاریوں سے واقف کرایا گیا۔

بھارتی فوج کے سب سے جنوب میں واقع فضائی اڈے آئی این ایس باز اور بھارت کے سب سے جنوب میں واقع پوائنٹ ،اندراپوائنٹ کے مقام پرواقع  آؤٹ پوسٹ کے اپنے دورے کے دوران ، لیفٹننٹ جنرل اجے سنگھ نے فوجی اہلکاروں کی جانب سے انتہائی چوکسی برتے جانے کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی لگن کی ستائش کی کارنکوبار کے مقام پر انہوں نے 26 دسمبر 2004 کو سنامی کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ،وہاں واقع سنامی میموریل پر گلہائے عقیدت نذر رکرکے،عزت افزائی کی۔

سی آئی این سی اے این نے کیمپ بیل بے اور کارنکوبار میں اتعینات بھارتی فوج، بھارتی بحریہ ،بھارتی فضائیہ ، انڈین کوسٹ گارڈ ، ڈیفینس سکیورٹی کور، جنرل ریزرو انجینئر فورس کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق سویلین افراد کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے سبھی رینکوں کی کارکردگی کیلئے ان کی ستائش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اچھے کام جاری رکھیں اور انتہائی چوکسی کی صورتحال اور فوجی کارروائی سے متعلق تیاریاں برقرار رکھیں۔ لیفٹننٹ جنرل سنگھ نے اہلکاروں کو صلاح دی کہ وہ عالمی وبا کووڈ-19 کے خلاف سخت حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(4)GNZ4.JPG

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(1)WN1J.jpg

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5441



(Release ID: 1726917) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi