صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین تفصیلات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 26.48 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.40 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائے جانے کے لیے  دستیاب ہیں

Posted On: 14 JUN 2021 11:41AM by PIB Delhi

 

ملک گیر پیمانے پر ٹیکہ کاری کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرتی آئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے براہ  راست ٹیکہ حصولیابی کے لیے بھی راستہ ہموار کیا ہے۔ ٹیکہ کاری کا یہ عمل وبائی مرض پر قابو حاصل کرنے اور اس کے  انتظام کے لیے حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک مربوط ستون ہے، جس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ، تلاش، معالجے اور کووڈ کے تقاضوں کے مطابق برتاؤ اپنانے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی لچیلی اور تیز رفتار حکمت عملی پر مبنی تیسرا دور یکم مئی 2021 سے زیر نفاذ ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے میں مجموعی مرکزی ادویہ تجربہ گاہ (سی ڈی ایل) کے ذریعے پچاس فیصد سے زائد مینوفیکچرر حضرات کے ٹیکوں کی خوراکیں منظور کی جاتی ہیں، جنہیں حکومت ہند حاصل کرتی ہے۔ حکومت ہند ریاستی حکومتوں کو حسب دستور مفت خوراکیں فراہم کرتی رہے گی، جیسا کہ پہلے کیا جاتارہا ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 26.68 کروڑ (266836620) (بالکل مفت) ٹیکوں کی خوراکیں  فراہم کرائی جاچکی ہیں اور یہ فراہمی براہ راست ریاستی حصولیابی زمرے کے تحت کی گئی ہے۔

اس میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی کھپت صبح 8 بجے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق 252766396 خوراکوں کے بقدر رہی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.40 کروڑ (14070224)کووڈ ٹیکوں کی خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے۔

مزید برآں 96490 ٹیکوں کی خوراکیں پائپ لائن میں ہیں اور آئندہ تین دنوں میں ریاستی حکومتیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے انہیں حاصل کرلیں گے۔

 

صحت وخاندنی بہبود / ریاستوں کووڈ ٹیکوں کی خوراکیں14 جون 2021/3

*************

 

 ( ش ح ۔م ن ۔ ت ع (

 U. No. 5444

 

 



(Release ID: 1726913) Visitor Counter : 156