ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ڈی جی ٹی، ہرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے دستکاری تربیت اسکیم( سی ٹی ایس)21-2020 کےلئے کل ہند مہارت دستکاری امتحان کے نتائج کااعلان کیا

Posted On: 31 MAY 2021 8:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی31مئی 2021:ہنرمندی کے فروع اور صنعت کاری کی وزارت کی نگرانی کے تحت تربیت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل ڈی جی ٹی نے  دستکاری تربیتی اسکیم( سی ٹی ایس) کے تعلیمی سال 21-2020 کے لئے دسمبر میں ہوئے کل ہند دستکاری  میں مہارت (اے آئی ٹی ٹی) کے نتائج کااعلان کیا۔ یہ اسکیم 2018 کے سیشن (دوسالہ) اور صرف پریکٹیکل اور ای ڈی میں سپلیمنٹری تربیت پانے والے (سمیسٹر سسٹم اور 2018 میں ایک سالہ ٹریڈ میں بھرتی) کے لئے ملک بھر میں تقریبا 15000 صنعتی تربیتی اداروں آئی ٹی آئی میں لاگو کی گئی ہے۔ نتائج  https://ncvtmis.gov.in/pages/marksheet/validate.aspx پردستیاب ہیں۔

سی ٹی ایس کے تحت تربیت پانے والوں کے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) سمیت اے آئی ٹی ٹی 2020 کے امتحانات جولائی 2020 میں منعقد ہونےتھے لیکن کووڈ -19 کے  سبب لوگ  ملک گیر لاک ڈاؤن بندشوں کے پیش نظر آئی ٹی آئی کو ستمبر ،اکتوبر 2020 میں ہی کھولا جاسکا۔  اور کچھ ریاستوں میں  اس میں مزید تاخیر کی گئی، اس طرح 1600 گھنٹے کے نصاب تربیت کو پورا کرنے کے لئے سیشن بڑھا دیا گیا تھا۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ ڈی جی ٹی نے  حسب ذیل  امتحانات  منعقد کئے۔

  1. پریکٹیکل اورانجینئرنگ ڈرائنگ مضامین کے لئے  چار مرحلوں میں امتحان کا  انعقادکیا گیا تھا،(یعنی دوسالہ  دستکاری 2019 داخلہ کے لئے نومبر-دسمبر 2020، فروری 2021، مارچ 2021 میں اور اپریل2021میں ریاستوں کی تیاری کی بنیاد پر )  امتحانات  منعقد کئے گئے تھے۔  تھیوریکل پورشن (ٹریڈ تھیوری، ورکشاپ سائنس، اورکیلکولیشنز اور  روزگار ہنرمندی) کے لئے مرحلہ وار دسمبر 2020 سے  وسط اپریل 2021 تک) کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں دومرحلوں کی مدت کی جگہ پر تین گھنٹے کی مدت کے ایک سیشن میں امتحانات کاانعقاد کیاگیا تھا۔ کووڈ  کی صورتحال کےمطابق اور تربیت پانے والوں کی مدد کرنے کے لئے ایسا کیا گیا تھا۔
  2. ایسے تربیت پانے والے جو ان امتحانات میں کسی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے ان کو  سپلیمنٹری امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی جو غالبا موجودہ صورتحال کے مطابق اگلے دومہینوں میں منعقد ہوں گے۔
  • III. تربیت پانے والوں کے ذریعہ امتحان میں شامل ہونے کے لئے طے کی گئی دوری کو دھیان میں رکھتے ہوئے آئی ٹی آئی کو پریکٹیکل اورانجینئرنگ ، ڈرائنگ موضوعات کے لئے خود کا مرکز بنایا گیا تھا۔سی بی ٹی کے لئے ایک تبدیلی کے طور پر یہاں تک کہ کچھ پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کو بھی مرکز بنایا گیا تھا۔

دوسال کے دستکاری کے لئے کل 541123 تربیت پانے والے امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 394576 تربیت پانے والے پاس ہوئے۔ یہاں یہ اس سیشن کے  کل اوسط کا لگ بھگ 73 فیصد ہے۔ ڈی جی ٹی نے شکایت کے ازالہ کے طریقہ کار (این سی وی ٹی ایم آئی ایس پورٹل)  کا  آغاز کیا ہے جس پر تربیت پانے والے  نتائج سے متعلق شکایت درج کرسکتے ہیں اور  جنہیں  ایک مقررہ وقت کے اندر  حل کردیا جائے گا۔

 

******

U-NO.5439

 

ش ح۔ح ا۔ ف ر

 



(Release ID: 1726901) Visitor Counter : 828


Read this release in: English , Hindi , Punjabi