وزارت دفاع

نئی دہلی14 جون2021: وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بی آر او کے زیر اہتمام اب تک کی پہلی سولو(واحد ) خاتون موٹرسائیکل مہم کوروانہ کیا

Posted On: 12 JUN 2021 9:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی14 جون2021: وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بارڈر روڈس آرگنائزیشن  (بی آر او ) کے زیر اہتمام ، اب تک کی پہلی سولو وومین موٹر سائیکل مہم کو 11 جون  2021 کو دہلی کے بی آر اوصدردفتر سے جھنڈی دکھاکر  روانہ کیا۔ایک 29سالہ خاتون محترمہ کنچن اگرسندی  ایک خاتون بائیکر ہیں،جنہیں 10سال میں  21000 کلومیٹر بائیک یا موٹر سائیکل چلانے کا تجربہ ہے، نے  24دنوں میں 3187 کلومیٹر کا احاطہ کرنے کا چیلنج کیا ہے۔اس  مہم کے حصے کے طورپر ، وہ بی آر او کے ذریعہ تعمیر کردہ دنیا کے سب سے بلند محرک درّے  اُملنگلہ پاس کو عبور کریں گی۔ اس مہم کے لئے انہوں نے نئی دہلی – منالی – لیہہ-املنگلہ پاس  - نئی دہلی کا راستہ چنا ہے۔

اس موقع پر ، جناب راج ناتھ سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس انوکھے قدم سے نہ صرف کووڈ -19 اور سرحدی علاقوںمیں  روڈ سیفٹی  ( سڑک حفاظت )  سے متعلق بیداری کے پروگراموں کو  فروغ  ملے گا بلکہ ان بے مثال آفات میں  قوم  کےساتھ ہمت اور حوصلے کی روح کو بھی نئی شکل دی جاسکے گی۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے   ،  ایکسی لینسی کے دو مراکز  - سینٹر آف  ایکسی لینسی فار روڈ سیفٹی  اینڈ اویرنیس  اور ایکسی لینسی فار روڈس ،  برجیز  ،  ائیر فیلڈ س اور ٹنلس  کا بھی افتتاح کیا ۔  بی آر او کے عملے کے کام اور کارکردگی کو  بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ  ان کے ایچ آر انتظامیہ ،  بھرتی انتظامیہ ، اندراج اور کام کے انتظامیہ سے متعلق  4 سافٹ ویئر س  کا بھی آغاز کیا گیا۔ چیف آف ڈیفینس  اسٹاف جنرل بپن راوت  ،  سکریٹری دفاع  ڈاکٹر اجے کمار  اور ڈی جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل  راجیو چودھری  اس تقریب میں  شریک معززین میں  شامل تھے۔

*************

 

  م ن۔ش ت ۔رم

U-5434

 



(Release ID: 1726888) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi