عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں دیویکاندی قومی پروجیکٹ اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے


انہوں نے موقع پر جائزہ لینے کیلئے دیویکا پروجیکٹ کی سائٹ کادورہ کیا

Posted On: 12 JUN 2021 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12جون،2021۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ جموں وکشمیر میں دیویکا ندی قومی پروجیکٹ ہمارے اجتماعی افتخار اور اعتماد کواجاگر کریگا اور یہ شمالی بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہوگا، انہوں نے اس بات کو بہت اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اس کام کو انجام دینے والے متعلقہ افسران سماج کے سبھی طبقات کو اعتماد میں لیں، چاہے ان کا نظریہ یا سیاسی عہدبستگی کچھ بھی ہو، تاکہ جب یہ پروجیکٹ پوراہوجائے تو اسے نہ صرف ملک کے دیگر حصوں میں اسی طرح کے دیگر پروجیکٹوں کے لئے ایک آدرش کے طور پر دیکھا جائے بلکہ اسے اتحاد اور بھائی چارہ  کے جذبے کی علامت تصور کیا جائے، جس طرح سے دیویکاندی صدیوں سے اس کی علامت رہی ہے۔

دیویکا  احیاء پروجیکٹ کے مقام کامعائنہ کرنے کے دوران اور اس کے بعد آج ہوئی میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی کے چیئرمین لال چند بھگت، ضلع ترقیاتی کمشنر اندو کنول چب ، میونسپل چیئرمین ڈاکٹر یوگیشور گپتا، سابق وزیر پون گپتا، مختلف انجینئرنگ کے شعبوں اور تنفیضی ایجنسیوں کے سربراہان اورسینئر افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دوہرایا کہ جہاں کام کے  معیار میں کسی طرح کاکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے وہیں کسی بھی طرف سے آنے والے منطقی تجاویز یا اِن پُٹ حاصل کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاریخی دیویکا پروجیکٹ کونہ صرف آستھا  کے پروجیکٹ کے طور پر دیکھتے ہیں بلکہ عام اتفاق رائے اور حل کی یادگار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013HAT.jpg

مرکزی حکومت کے اہم ’’نمامی گنگے‘‘ پروجیکٹ  کے  ساتھ اس کا موازنہ کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے دیویکا پروجیکٹ کی منظوری دینے کیلئے  وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروجیکٹ کاآغاز باقاعدہ طور سے وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے 2019 کے اوائل میں جموں وکشمیر کے ان کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس پروجیکٹ کو اسی جذبے اور اعتماد کے  ساتھ پورا کریں جس کے ساتھ مودی حکومت نے اسے منظوری دی تھی۔

 

 مرکزی امداد یافتہ 190 کروڑ روپئے کے قومی دریائی تحفظ منصوبہ (این آر سی پی) دیویکا پروجیکٹ کے تحت  دیویکا ندی پر اشنان گھاٹ تعمیر کیے جائیں گے، ناجائز قبضے ہٹائے گئے جائیں، قدرتی آبی ذخائر کو بحال کیے جائیں گے  اور آبی علاقے کو شمشان آراضی کے ساتھ ترقی دی جائے گی۔

اس پروجیکٹ میں  8 ایم ایل ڈی، 4 ایم ایل ڈی اور 1.6 ایم ایل ڈی صلاحیت کے تین سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، 129.27 کلو میٹرکے  سیوریج نیٹ ورک ، دو شمشان گھاٹوں کی تعمیر، حفاظتی  تار بندی اور لینڈاسکیپنگ، چھوٹے پن بجلی کے پلانٹس اور تین شمسی توانائی کےپلانٹس شامل ہیں۔  پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر ندیوں میں آلودگی کی کمی اور پانی کے معیار میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

دیویکا ندی کی بہت مذہبی اہمیت بھی ہے کیوں کہ اسے ہندوؤں کے ذریعے گنگا ندی کی بہن قرار دیا جاتا ہے۔ پچھلے برس جون میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور میں بہت اہم دیویکا پُل کاافتتاح بھی کیا تھا۔ دیویکا پُل ٹریفک کی بھیڑ سے نپٹنے کے علاوہ فوج کے قافلے اور گاڑیوں کی آسان آمدورفت میں کافی مددگار ہے۔

ساتھ جانے والے افسران نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزیر کی ہدایات کے مطابق کام کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو،یہ یقینی بنانے کیلئے ’’ورک آڈٹ‘‘ کی اسکیم بنائی گئی تھی۔ سائٹ کے دورے اور اس کے بعد کی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر کے ساتھ ڈی ڈی سی کے  چیئرمین لال چند بھگت ، میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر یوگیشور گپتا، سابق وزیر پون گپتا، سینئر لیڈر پورن چند، وویک گپتا، پراشر اور دیگر افراد سمیت اہم مقامی  لیڈر اور سوشانت گپتا کی قیادت میں قونسلر ،نوجوان لیڈر  اور دیگر افراد موجود تھے۔

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5406



(Release ID: 1726759) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil