پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
سرکاری سیکٹر کی تیل کمپنیوں نے آرٹ اور دستکاریوں کے متعدد پروجیکٹس کی مدد کے لئے پہل کی
Posted On:
11 JUN 2021 8:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11جون،2021۔بھارت کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر حکومت کے ذریعےیادگار منانے - آزادی کا امرت مہوتسو - کے سلسلے میں پٹرولیم کے سکریٹری جناب ترون کپور نے آج سرکاری سیکٹر کی تیل کمپنیوں (آئل پی ایسیوز) کے ذریعہ ملک میں آرٹ اور کرافٹس کی مدد کے لئے ایک اقدام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایک ویبینار میں مدھیہ پردیش کے بانس کے کرافٹ پروجیکٹ کو بھی او این جی سی کے تعاون سے شروع کیا۔
ایک بڑے اقدام کے ایک حصے کے طور پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت مرکزی سرکاری کاروباری ادارے ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 75 پروجیکٹس لگائیں گے۔ او این جی سی نے جدوجہد کرنے والے دستکاری پروجیکٹس کے احیاء اور مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لئے پہل کا آغاز کیا ہے۔ او این جی سی 75 پروجیکٹوں میں سے 15 پر کام کرے گی۔
لانچ کے دوران بات کرتے ہوئے جناب کپور نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کے تحت عوامی کاروباری ادارے معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے کو حاصل کرنے میں قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ "مجھے خوشی ہے کہ او این جی سی دیہی ہندوستان کے آرٹ اور دستکاریوں کے پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لئے اس اقدام کی سربراہی کر رہی ہے۔ مجھے آنے والے وقت میں اس طرح کے مزید اقدامات کا انتظار ہے۔
او این جی سی دستکاروں، آرٹ اور ہینڈی کرافٹس کی اقسام کو درپیش چیلنجز کو حل کرے گی۔ اس طرح دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر سے وابستہ دیہی ذریعہ معاش کو بہتر بنائے گی۔ او این جی سی، مقامی این جی اوز اور فورم کے ساتھ مل کر ابتدائی طور پر تقریباً 1.3 کروڑ روپئے کے اخراجات سے ملک بھر میں پانچ منصوبے شروع کررہی ہے تاکہ دستکاری کے شعبے کی مدد کی جاسکے۔
لانچ کے دوران بات کرتے ہوئے او این جی سی کے سی ایم ڈی سبھاش کمار نے کہا ، "آئل پی ایس ایز جہاں بھی اپنی آپریشنل موجودگی رکھتی ہیں، وہاں ہمیشہ اس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ یہ پروجیکٹس آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر دیگر منصوبہ بند فلیگ شپ اقدامات کے ساتھ ہمارے محترم وزیر اعظم کے وژن آتم نربھر بھارت کو دوبارہ زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پہلے مرحلے میں او این جی سی کے ذریعہ درج ذیل پانچ (5) منصوبوں کی حمایت کی جارہی ہے:
بانس کاٹیج: او این جی سی نے مدھیہ پردیش کے جھبوا ضلع کے کاریگروں کو، جو بانس سے آرائشی اشیاء تیار کرنے کے پرانے فن کو زندہ رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، کو خود کفیل بنانے کے لئے نوجوان قبائلی کاروباریوں کی رضاکار غیر منفعتی کمپنی شیو گنگا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
ڈھوکرا: اوڈیشہ کے ڈھین کنال میں انویشا قبائلی آرٹس اینڈ کرافٹس کے اشتراک سے یہ پروجیکٹ قدیم دھات کاسٹنگ کرافٹ ڈھوکرا اور کھوئے ہوئے موم تکنیک کائر پیداوار کے دستکاروں کے لئے کلسٹر تعمیر کرکے نئے مواقع فراہم کرے گا، تربیت فراہم کرے گا اور مارکیٹ کے رابطے پیدا کرے گا۔
لاک: سی آئی این آئی کے اشتراک سے او این جی سی کا مقصد جھارکھنڈ کے کھونٹی اور گملا اضلاع کی برادریوں کو اپنے جنگل کے وسائل سے واقف کروانا اور بھولی ہوئی لاک ثقافت کو زندہ کرنا ہے۔ اس منصوبے سے قبائلی خواتین اور مقامی نوجوانوں کو لاک کی سائنسی کاشت کاری کی تربیت دی جائے گی۔
بھوٹیا: اتراکھنڈ میں اون رنگنے کے روایتی ہنر کو فروغ دینے کے لئے سیوا انٹرنیشنل کے تعاون سے او این جی سی پلیٹ فارم قائم کرے گی اور مارکیٹنگ کے مواقع پیدا کرے گی تاکہ کاریگر لباس کے جدید انداز کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے اپنی کاریگری کی نمائش وسیع تر صارف اڈے پر کرسکیں۔
آسام ریشم: او این جی سی شمال مشرقی ترقیاتی فورم کے ساتھ مل کر بالائی آسام کے سیواساگر ضلع کے شناخت شدہ ہینڈلوم کلسٹروں میں اور اس کے باہر واقع ہینڈلوم بنکروں کو ایک مربوط، خود کے بندوبست والے اور مسابقتی سماجی و اقتصادییونٹ میں تبدیل کرکے پائیدار ترقی کیسہولت فراہم کرے گی۔
***************
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5380
(Release ID: 1726708)
Visitor Counter : 160