صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق افواہوں کو ردکرنا
مرکزی وزارت صحت نے کووڈ معاملوں اور اموات کی یومیہ بنیاد پرضلع سطحی نگرانی کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ایک مضبوط رپورٹنگ میکانزم کی ضرورت پر زور دیا
ریاستوں کو مقررہ رہنما ہدایات کے مطابق کووڈ سے ہونے والی اموات کو جانکاری دینے کی صلاح دی گئی
Posted On:
11 JUN 2021 8:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،12 جون، 2021
حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹوں میں بھارت میں کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات کی غلط جانکاری دینے اور روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ 10 جون 2021 کو مجموعی طور پر 6148 اموات درج ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اموات کی تعداد میں یہ اضافہ بہار کی جانب سے دی گئی 3971 اموات کی معلومات اور اسی دن ریاست کے ذریعے دئیے گئے اعدادو شمار کی وجہ سے ہوئی تھی۔
مئی 2020 کے آغاز میں، اموات کی تعداد کے لئے دی جانے والی جانکاری میں نامطابقت یا الجھن سے بچنے کے لئے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے ڈبلیو ایچ او کے ذریعے کوڈنگ او سی ڈی-10 کوڈ کے مطابق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اموات کی صحیح طریقے سے درج کرنے کے لئے، بھارت میں کووڈ-19 سے متعلق اموات کے صحیح اعداد و شمار کی معلومات فراہم کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کی تھیں۔
باضابطہ اطلاعات، متعدد ویڈیو کانفرنس اور مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کے ذریعے ریاستوں ور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بار بار یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ مقررہ رہنما ہدایات کے مطابق اموات کے اعداد و شمار درج کریں۔
مرکزی وزارت صحت نے کووڈ معاملوں اور اموات کی یومیہ بنیاد پرضلع سطحی نگرانی کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ایک مضبوط رپورٹنگ میکانزم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حالیہ معاملے میں مرکزی سرکار نے ریاست بہار کو تحریر کیا ہے کہ وہ ہر ضلع میں ہونے والی اموات کی صحیح تعداد تاریخ سمیت مکمل تفصیل کے ساتھ اعدادو شمار مرکزی وزارت صحت و کنبہ بہبود کو ارسال کریں۔
*****
ش ح۔ ن ر (12.06.2021)
U NO:5374
(Release ID: 1726688)
Visitor Counter : 190