ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے ملک کی جنوبی ریاستوں میں 14800 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی


آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں سے ملک میں 29185 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن اتاری گئی

ملک بھر میں 409 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کر کے آکسیجن پہنچائی

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے اب تک رقیق طبی آکسین سے بھری ہوئی 1684 ٹینکروں کی ڈھلائی کی اور 15 ریاستوں تک پہنچائی
آسام کو 4 ٹینکروں میں 80 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن کے ساتھ جھارکھنڈ سے اپنی چھٹی آکسیجن ایکسپریس موصول ہوئی

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تمل ناڈو کو 4500 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کو بالترتیب 3500 اور 3300 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی

مہاراشٹر کو 614 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 656 میٹرک ٹن، دلی کو 5722 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 2354 میٹرک ٹن، راجستھان کو 98 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 3564 میٹرک ٹن ، اترا کھنڈ کو 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو کو 4584 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش کو 3364 میٹرک ٹن، پنجاب کو 225 میٹرک ٹن ، کیرل کو 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ کو 2851 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ کو 38 میٹرک ٹن اور آسام کو 480 میٹرک ٹن آکسیجن موصول ہوئی ہے

Posted On: 11 JUN 2021 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11 جون ، 2021/بھارتی ریلوے تمام پریشانیوں کو دور کرتے ہوئے اور نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کو رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کر کے راحت پہنچاتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے ملک میں 29000 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچایا۔

بھارتی ریلویز نے ابھی تک ملک کے مختلف ریاستوں کو 1684 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 29185 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی۔

ابھی تک 409 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے اپنا سفر طے کرکے مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

اس خبر کے جاری ہونے تک 7 لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں اپنے سفر پر ہیں جن میں 28 ٹیکنز نے 551 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن ہے۔

آسام  نے جھارکھنڈ سے  چھٹی آکسیجن ریل گاڑی موصول کی جس میں  4 ٹینکرز میں 80 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے ملک کے جنوبی ریاستوں ریاستوں کو 14800 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فرہم کی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے تمل ناڈو کو 4500 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کو بالترتیب 3500 اور 3300 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن فراہم کی۔

غور طلب ہے کہ 48  روز  پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر کو 126 میٹرک ٹن کی فرراہمی کے ساتھ رقیق آکسیجن ایکسپریس  ٹرینوں کی شروعات ہوئی تھی۔

بھارتی ریلوے کا مقصد مطالبہ کرنے والے ریاستوں کو کم سے کم وقت میں رقیق میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کرنا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 15 ریاستوں اترا کھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھر پردیش،  رجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرل، دلی، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور ٓاسام کو آکسیجن  پہنچا چکی ہیں۔

اس خبر کے جاری ہونے تک، مہاراشٹر کو 614 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 656 میٹرک ٹن، دلی کو 5722 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 2354 میٹرک ٹن، راجستھان کو 98 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 3564 میٹرک ٹن ، اترا کھنڈ کو 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو کو 4584 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش کو 3364 میٹرک ٹن، پنجاب کو 225 میٹرک ٹن ، کیرل کو 513 میٹرک ٹن ، تلنگانہ کو 2851 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ کو 38 میٹرک ٹن اور آسام کو 480 میٹرک ٹن آکسیجن موصول ہوئی ہے۔

آکسیجن سپلائی کی جگہوں والے مختلف راستوں کا خاکہ تیار کیا ہے اور وہ ریاستوں کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق تیاری کیے ہوئے ہے۔ ریاستیں بھارتی ریلویز کو رقیق میڈیکل آکسیجن لانے کے لیے ٹینکر فراہم کرتی ہے۔

ملک کے طول ارض میں بھارتی ریلویز مختلف جگہوں سے آکسیجن لے جانے کا کام انجام دے رہا ہے۔

اس بات کی یقین دہانی کےلیے کہ آکسیجن راحت ممکنہ جلد سے جلد وقت میں ریلوے کا محکمہ نئے معیارات طے کر رہا ہے ۔ یہ معیارات آکسیجن ایکسپریس ، مالی گاڑیوں سے متعلق ہے۔

نئی آکسیجن ریل گاڑیوں کا چلایا جانا ایک بہت ہی متحرک کام ہے اور اس میں اعداد و شمار ہمیشہ ہی بدلتے رہتے ہیں۔  امید ہے کہ لدی ہوئی آکسیجن ریل گاڑیاں آج دیر رات اپنا سفر شروع کریں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5360

 



(Release ID: 1726529) Visitor Counter : 171